آزادکشمیر سے تعلق رکھنے والا ٹیکسی ڈرائیور مانچسٹر کا لارڈ میئر کیسے بنا ؟

آزادکشمیر سے تعلق رکھنے والا ٹیکسی ڈرائیور مانچسٹر کا لارڈ میئر کیسے بنا ؟

برطانیہ میں مقیم پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے لیے ایک اور بڑا اعزاز سامنے آیا ہے جہاں آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے سابق ٹیکسی ڈرائیور شوکت علی نے مانچسٹر کے 128 ویں لارڈ میئر کے طور پر حلف اٹھا لیا۔ ان کی کامیابی کو برطانوی پاکستانی برادری کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

حلف برداری کی تقریب مانچسٹر میں منعقد ہوئی جس میں سیاسی، سماجی اور کمیونٹی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شوکت علی نے اس موقع کو اپنی زندگی کا سب سے جذباتی لمحہ قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا تعلق آزاد کشمیر کے گاؤں بٹلی سے ہے اور وہ صرف 16 برس کی عمر میں بہتر مستقبل کی تلاش میں برطانیہ منتقل ہوئے تھے۔

 یہ بھی پڑھیں :آسٹریلیا میں پاکستانی پرچم سربلند، پاک آرمی قابل فخر، کیڈٹ سردار ارسام عباس نے ’بہترین غیر ملکی کیڈٹ‘ کا اعزاز جیت لیا 

شوکت علی نے بتایا کہ ابتدائی زندگی میں انہوں نے ٹیکسٹائل صنعت میں کام کیا بعد ازاں فرنیچر کے کاروبار اور فوڈ آؤٹ لیٹ سے وابستہ رہے۔ انہوں نے مانچسٹر میں کئی برس تک بطور لائسنس یافتہ ٹیکسی ڈرائیور بھی خدمات انجام دیں۔ اسی دوران شام کے اوقات میں انگریزی زبان سیکھی اور بعد میں آئی ٹی میں ڈپلومہ حاصل کیا جس نے ان کی زندگی کا رخ بدل دیا۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی والدہ گزشتہ روز انتقال کر گئی تھیں اور وہ اپنی زندگی کے اس بڑے لمحے میں ان کی موجودگی سے محروم رہے۔ ان کے مطابق یہ کامیابی وہ اپنی والدہ کے نام کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ برطانیہ میں پاکستانی اور کشمیری نژاد افراد سیاست، کاروبار اور سماجی شعبوں میں نمایاں مقام حاصل کر رہے ہیں، جبکہ میرپور ڈویژن سے تعلق رکھنے والے کئی افراد برطانوی سیاست میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

editor

Related Articles