دہشتگردی کے خاتمےکیلئے وزیراعظم نے سہیل آفریدی کو تعاون کی پیشکش کی: وزیر اطلاعات عطاتارڑ

دہشتگردی کے خاتمےکیلئے وزیراعظم نے سہیل آفریدی کو تعاون کی پیشکش کی:  وزیر اطلاعات عطاتارڑ

وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تعاون کی پیش کش کی تھی۔

وزیراطلاعات عطا تارڑ نجی ٹی وی پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ سیاست میں بات چیت ہونی چاہیے۔ عطاتارڑ نے کہا کہ سیاست کرنا آپ کا حق ہے لیکن خیبر پختونخوا کے معاملات کو دیکھنا بھی آپ کی ذمے داری ہے۔

وزیر اطلاعات نے نیشنل ایکشن پلان سے متعلق اجلاس میں وزیراعلیٰ کی موجودگی پر ایک بار پھر تنقید کی، انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے سے متعلق مشترکہ لائحہ عمل طے کرنے کے لیے سہیل آفریدی کو بھی اجلاس میں شریک ہونا چاہیے تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا دفاع مضبوط اور محفوظ ہے، غزہ میں فوج بھیجنے کے سوال کا جواب وزارتِ خارجہ دے گی، وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ

عطا تارڑ نے کہا کہ اجلاس میں شرکت سے ہی کوئی بات بن سکتی ہے، صرف بیانات دینے سے بات نہیں بنتی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *