ایران سے تجارت پر امریکا نے چین کو بڑی دھمکی لگا دی

ایران سے تجارت پر امریکا نے چین کو بڑی دھمکی لگا دی

امریکا نے ایران کے خلاف اپنی اقتصادی حکمت عملی کو مزید سخت کرتے ہوئے واضح خبردار کیا ہے کہ جو ممالک ایرانی تیل کی خریداری جاری رکھیں گے انہیں بھی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن نے مختلف ممالک کو آگاہ کر دیا ہے کہ اگر وہ ایران سے تیل خرید رہے ہیں یا ان کے بینکوں میں ایرانی رقوم موجود ہیں تو ان پر سخت اقتصادی پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔

انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ امریکا نے ایران کے خلاف سمندری ناکہ بندی کا آغاز کر دیا ہے، جس کا مقصد ایرانی تیل کی ترسیل کو محدود کرنا ہے۔ ان کے مطابق جاری کشیدگی اب ساتویں ہفتے میں داخل ہو چکی ہے اور اس دوران ایران کی برآمدات کو شدید دباؤ کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا کا بڑا فیصلہ، ایران کی معیشت پر بڑا حملہ کر دیا

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ چین ماضی میں ایران کے برآمد کیے گئے تیل کا 80 فیصد سے زائد خریدتا رہا ہے، تاہم موجودہ صورتحال میں توقع کی جا رہی ہے کہ چینی خریدار عارضی طور پر ایرانی تیل کی خریداری روک دیں گے خاص طور پر امریکی دباؤ اور ممکنہ پابندیوں کے خدشے کے باعث۔

ادھر امریکی محکمہ خزانہ نے چین کے دو بڑے بینکوں کو باضابطہ خطوط ارسال کیے ہیں جن میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر ان کے اکاؤنٹس کے ذریعے ایرانی رقوم کی منتقلی ثابت ہوئی تو انہیں بھی امریکی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *