اٹلی جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے خوشخبری

اٹلی جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے خوشخبری

اٹلی شینگن ویزا حاصل کرنے کے خواہش مند پاکستانی شہریوں کے لیے اہم ہدایت جاری کی گئی ہے۔

اٹلی اپنی دلکش تاریخ، شاندار مناظر اور جاندار ثقافت کے باعث دنیا کے مقبول ترین سیاحتی ممالک میں شمار ہوتا ہے،  تاریخی مقامات، خوبصورت ساحلی علاقے، اور متنوع ثقافتی تجربات کی بدولت اٹلی ہر طرح کے مسافروں کے لیے ایک منفرد تجربہ فراہم کرتا ہے۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق، سال 2024 میں اٹلی کے شینگن ویزا کی منظوری کی شرح 88.72 فیصد رہی، جو اسے یورپ میں ویزا منظوری کے لحاظ سے تیسرا کامیاب ترین ملک بناتی ہے۔ تاہم، ویزا کی منظوری کا انحصار مکمل اور درست دستاویزات پر ہوتا ہے، جن میں سب سے اہم بینک اسٹیٹمنٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، نیوزی لینڈ کا بزنس انویسٹر ویزا متعارف کرانے کا اعلان

پاکستانی شہریوں کے لیے اہم ہدایت جاری ، ویزا درخواست کے ساتھ مطلوبہ بینک اسٹیٹمنٹ جمع کروانا لازمی قرار دیا گیا ہے، بصورتِ دیگر درخواست مسترد کی جا سکتی ہے۔

بینک اسٹیٹمنٹ اس بات کا ثبوت ہوتا ہے کہ درخواست گزار کے پاس اٹلی میں قیام کے دوران اخراجات برداشت کرنے کے لیے کافی مالی وسائل موجود ہیں، اسٹیٹمنٹ 30 دن سے زیادہ پرانی نہیں ہونی چاہیے۔

اٹلی کے سفارتی ذرائع کے مطابق، ملک میں قیام کے اخراجات کے لیے کم از کم یومیہ رقم 28 یورو مقرر ہے، اگر کوئی درخواست گزار 90 دن کے قیام کا ارادہ رکھتا ہے تو اسے 2520 یورو یعنی تقریباً 8 لاکھ 34 ہزار پاکستانی روپے اپنے بینک اکاؤنٹ میں موجود ہونے کا ثبوت دینا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: روس کا چین، سعودی اور ملائشیا کے شہریوں کیلئے فری ویزا سہولت کا اعلان

حکام کا کہنا ہے کہ ویزا درخواست دیتے وقت مکمل، تازہ اور درست مالی ریکارڈ پیش کرنا ویزا کے حصول کے امکانات کو نمایاں طور پر بڑھا دیتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *