خالصتانی سکھوں نے اعلان کیا ہے کہ اگر بھارت نے حملہ کیا تو پاکستان کا دفاع کریں گے، خالصتانی سکھ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق سکھوں کی تنظیم سکھ فار جسٹس نے گرو نانک کے یومِ پیدائش پر اعلان کیا ہے کہ اگر بھارت نے جارحیت کی تو خالصتان سکھ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے، خالصتان سکھ پاکستان کے عوام اور خودمختاری کا دفاع کریں گے۔
تنظیم نے کہا کہ گرو نانک دیو جی سچ اور انصاف کی علامت تھے، گرو نانک دیو جی کی تعلیمات مزاحمت اور انسانی وقار کے دفاع کا پیغام دیتی ہیں۔ سکھ فار جسٹس کا اپنے پیغام میں مزید کہنا تھا کہ بھارت نے جنگ مسلط کی تو خالصتانی سکھ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔
یکم نومبر 1984: بھارت کی سیاہ تاریخ میں ظلم و بربریت کی انتہا ، سکھوں کا قتلِ عام
س سال کے شروع میں سکھوں کی تنظیم سکھ فار جسٹس نے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کو ایک خط لکھا تھا جس میں کہا تھا کہ پاکستان سکھ برادری کے حق خود ارادیت کی جدوجہد کی حمایت پر بھی غور کرے۔
پاکستان کو سیکیورٹی کونسل کا غیرمستقل رکن منتخب ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ نے وزیر اعظم پاکستان کے نام ایک خط لکھا تھا۔
خط میں کہا گیا تھا کہ سیکیورٹی کونسل میں پاکستان کا انتخاب عالمی امن کی کوششوں کی عکاسی کرتا ہے، یہ اہم کامیابی امن، انصاف، یو این چارٹر کے اصولوں کے لیے پاکستان کی لگن کی عکاسی کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت پنجاب کا عارضی بنیادوں پر طبی ماہرین بھرتی کرنے کا فیصلہ

