سولر لگوانے والوں کیلئے بری خبر، بجٹ سے قبل سولر پینل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

سولر لگوانے والوں کیلئے بری خبر، بجٹ سے قبل سولر پینل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

نئے مالی سال کے بجٹ سے قبل ہی ملک میں سولر انرجی کے شعبے میں قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد سولر پینل عام صارفین کے لیے مزید مہنگے ہو گئے ہیں۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق فی سولر پلیٹ کی قیمت میں 7 سے 9 ہزار روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس سے گھریلو اور کمرشل صارفین شدید متاثر ہوئے ہیں۔

 مارکیٹ میں مختلف واٹ کی سولر پلیٹس کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ 585 واٹ کی پلیٹ جو پہلے تقریباً 18 ہزار روپے میں دستیاب تھی اب بڑھ کر 27 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح 645 واٹ کی پلیٹ کی قیمت 22 ہزار سے بڑھ کر 31 ہزار 200 روپے ہو گئی ہے جبکہ 720 واٹ کی پلیٹ کی قیمت 25 ہزار سے بڑھ کر 33 ہزار 500 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:موٹر سائیکل سواروں کیلئے بڑی خوشخبری، ایک ساتھ 4000 روپے ملیں گے

تاجروں کے مطابق سولر پینلز کے ساتھ ساتھ انورٹرز کی قیمتوں میں بھی مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جس سے مجموعی طور پر سولر سسٹم لگانا پہلے سے زیادہ مہنگا ہو جائے گا۔

بجٹ سے قبل قیمتوں میں اس اچانک اضافے کی ایک بڑی وجہ آئندہ مالی سال میں سولر پینلز پر جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) کی شرح 10 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کی تجویز ہے جس کے باعث مارکیٹ میں پہلے ہی سے غیر یقینی صورتحال پیدا ہو چکی ہے۔

دوسری جانب صارفین کا کہنا ہے کہ بجلی کے بڑھتے ہوئے بلوں کے باعث لوگ بڑی تعداد میں سولر سسٹم کی طرف رجوع کر رہے تھے تاہم قیمتوں میں مسلسل اضافے نے اس متبادل توانائی کو بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور کر دیا ہے۔

editor

Related Articles