موٹر سائیکل سواروں کیلئے بڑی خوشخبری، ایک ساتھ 4000 روپے ملیں گے

موٹر سائیکل سواروں کیلئے بڑی خوشخبری، ایک ساتھ 4000 روپے ملیں گے

وفاقی حکومت نے عوام کو ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے اثرات سے بچانے اور ریلیف فراہم کرنے کے لیے فیول سبسڈی اسکیم کی پانچویں اور چھٹی قسط جون 2026 کے دوران جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد لاکھوں موٹر سائیکل مالکان کسانوں اور ٹرانسپورٹ آپریٹرز کو اضافی مالی معاونت ملنے کی توقع ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت منعقد ہونے والے ایک اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس میں کیا گیا جس میں اسکیم کے تحت اب تک ہونے والی پیش رفت فنڈز کی تقسیم اور مستحق افراد تک امداد کی فراہمی کے مختلف پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

نائب وزیرِ اعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق فیول سبسڈی اسکیم کے تحت گزشتہ دو ماہ کے دوران چار اقساط کامیابی کے ساتھ جاری کی جا چکی ہیں۔ یہ اقساط ہفتہ وار بنیادوں پر تقسیم کی گئیں جن سے ملک بھر میں ہزاروں مستحق افراد مستفید ہوئے۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ حکومت کی جانب سے شروع کی گئی اس اسکیم کا مقصد ٹرانسپورٹ کے شعبے سے وابستہ افراد، موٹر سائیکل استعمال کرنے والے شہریوں اور کسانوں کو براہِ راست مالی معاونت فراہم کرنا ہے تاکہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ان پر پڑنے والے معاشی بوجھ کو کم کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:آج پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہو گا یا سستا ؟ بڑی خبر آگئی

اجلاس کے دوران اسکیم کی شفافیت، جوابدہی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ مؤثر رابطہ کاری کے امور پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔ اسحاق ڈار نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ امدادی رقوم کی تقسیم کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ سبسڈی کے فوائد صرف حقیقی اور مستحق افراد تک پہنچیں۔

نائب وزیرِ اعظم نے اسکیم پر اب تک ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مانیٹرنگ اور نگرانی کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کی ہدایت بھی جاری کی تاکہ کسی بھی قسم کی بے ضابطگی یا بدعنوانی کی روک تھام کی جا سکے۔

اجلاس میں معاونِ خصوصی طارق باجوہ، سیکرٹری پٹرولیم چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ شرکاء نے اس امر پر اتفاق کیا کہ فیول سبسڈی اسکیم موجودہ معاشی حالات میں عوامی ریلیف کا ایک اہم ذریعہ ثابت ہو رہی ہے۔

 اگر فیول سبسڈی کی ہر قسط دو ہزار روپے کے حساب سے جاری کی گئی تو پانچویں اور چھٹی قسط کی یکجا ادائیگی سے بعض مستحقین کو مجموعی طور پر چار ہزار روپے تک کی امداد مل سکتی ہے۔

editor

Related Articles