پاکستان اور سری لنکا کی ون ڈے سیریز کے شیڈول میں تبدیلی کے بعد 3 ملکی ٹورنامنٹ کا شیڈول بھی تبدیل

پاکستان اور سری لنکا کی ون ڈے سیریز کے شیڈول میں تبدیلی کے بعد 3 ملکی ٹورنامنٹ کا شیڈول بھی تبدیل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے ساتھ ون ڈن سیریز کے بقیہ 2 میچز کے شیڈول میں تبدیلی کے بعد 3 ملکی ٹورنامنٹ کے شیڈول میں بھی ردوبدل کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق 3 ملکی سیریز کے تمام میچز اب راولپنڈی میں 18 سے 29 نومبر کے درمیان ہوں گے۔

3 ملکی ٹورنامنٹ میں پاکستان ، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں شرکت کریں گی، اس سے قبل یہ میچز 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں ہونا تھے۔ پی سی بی نے بتایا کہ شیڈول میں تبدیلی کا فیصلہ بورڈز کی مشاورت سے آپریشنل وجوہات کی بنیاد پر کیا گیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پی سی بی نے سری لنکا سے بقیہ 2 ون ڈے میچوں کا شیڈول بھی تبدیل کیا تھا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نےسوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کے بقیہ ون ڈے میچز 14 اور 16 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور سری لنکا کی ون ڈے سیریز ری شیڈول ہونے کا امکان

سری لنکا کے ساتھ ون ڈے کے بقیہ میچز 13 اور 15 نومبر کو شیڈول تھے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نےسوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کے بقیہ ون ڈے میچز 14 اور 16 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔

محسن نقوی نے کہا کہ سری لنکن ٹیم کے پاکستان ٹور جاری رکھنے کے فیصلے پر شکر گزار ہیں۔سیریز کے اگلے دونوں میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہی ہوں گے۔ اس سے قبل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کے 2 ون ڈے 13 اور 15 نومبر کو ہونے تھے۔پاکستان کو 3 میچز پر مشتمل سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ 13 اور 15 نومبر کے میچز کے ٹکٹس 14 اور 16 نومبر کو کارآمد ہوں گے۔ واضح رہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کے مینجرکا بیان سامنے آیا تھا کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی دورہ پاکستان ادھورا چھوڑ کر واپس جانا چاہتے ہیں۔

تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکن ٹیم کی سکیورٹی بڑھانے کی یقین دہانی کروائی جس کے بعد سری لنکن کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *