پاکستانی ڈرامے کی مقبولیت یا نقل؟ بھارتی سیریل پر تنقید بڑھ گئی

پاکستانی ڈرامے کی مقبولیت یا نقل؟ بھارتی سیریل پر تنقید بڑھ گئی

پاکستان کے مقبول ترین ڈراموں میں شامل ’’کبھی میں کبھی تم‘‘ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آ گیا ہے، تاہم اس بار وجہ اس کی کامیابی نہیں بلکہ ایک بھارتی ڈرامے سے مماثلت رکھنے والے مناظر ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ ہے کہ بھارتی ڈرامہ ’’قبول ہے‘‘ میں بعض ایسے مناظر شامل کیے گئے ہیں جو پاکستانی ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ کے یادگار سینز سے کافی حد تک مشابہت رکھتے ہیں۔

یاد رہے کہ ہانیہ عامر، فہد مصطفیٰ، عماد عرفانی اور نعیمہ بٹ کی اداکاری سے مزین یہ ڈرامہ نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی غیر معمولی مقبولیت حاصل کرنے میں کامیاب رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :ناصر مدنی کی تنقید پر مومنہ اقبال کا سخت ردعمل،قانونی قدم اٹھانے کا اعلان

صارفین کی جانب سے خاص طور پر ایک ایسے منظر کا موازنہ کیا جا رہا ہے جس میں ہانیہ عامر کا کردار گھر والوں کے لیے کھانا تیار کرتا ہے اور نعیمہ بٹ کا کردار اسے رقم دینے کی کوشش کرتا ہے۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ویڈیوز کے مطابق بھارتی ڈرامے میں بھی اسی نوعیت کا منظر دکھایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ فہد مصطفیٰ کے کردار کی سستی، بے فکری اور تاخیر سے پہنچنے کی عادت سے ملتی جلتی صورتحال بھی بھارتی ڈرامے میں دیکھنے کو ملی، جس کے بعد صارفین نے دونوں ڈراموں کے درمیان مماثلت پر سوالات اٹھانا شروع کر دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :سنچیتا اوگلے کی موت پر چونکا دینے والے انکشافات سامنے آگئے

سوشل میڈیا پر متعدد افراد دونوں ڈراموں کے کلپس شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کر رہے ہیں کہ بھارتی پروڈکشن پاکستانی ڈرامے سے متاثر دکھائی دیتی ہے، تاہم اس حوالے سے ڈرامے کے پروڈیوسرز یا متعلقہ فریقین کی جانب سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

دوسری جانب بعض صارفین کا کہنا ہے کہ چند مناظر یا حالات میں مماثلت کو نقل قرار دینا قبل از وقت ہوگا، جبکہ اس بحث نے دونوں ڈراموں کو ایک بار پھر سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا دیا ہے۔

editor

Related Articles