ٹرمپ آج ظہران ممدانی سے وائٹ ہاؤس میں پہلی ملاقات کریں گے

ٹرمپ آج ظہران ممدانی سے وائٹ ہاؤس میں پہلی ملاقات کریں گے

نیویارک سٹی کے نو منتخب ڈیموکریٹ میئر زہران ممدانی جو 34 سال کے ہیں آج جمعہ 21 نومبر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کریں گے۔

اس ملاقات کا پہلا اعلان صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کیا جس کی تصدیق زہران ممدانی کی ترجمان ڈورا پیکک نے بھی کی ہے۔

یہ ملاقات خود زہران ممدانی کی درخواست پر طے کی گئی ہے یاد رہے کہ انتخابی مہم کے دوران ٹرمپ نے ممدانی کی کامیابی کو روکنے کے لیے کمزور ری پبلکن امیدوار کو نظر انداز کیا اور ان کے مخالف مضبوط امیدوار اینڈریو کومو کی حمایت کی۔

یہ خبربھی پڑھیں :نیویارک کے پہلے مسلمان میئر ظہران ممدانی کی تاریخی کامیابی کےپیچھے کون ہے ؟

الیکشن میں ظہران ممدانی نے واضح برتری سے جیت حاصل کر کے تاریخی کامیابی حاصل کی اس جیت کے بعد صدر ٹرمپ نے ایک بیان میں ممدانی کے ساتھ کام کرنے اور تعاون کی پیشکش کی ہے جو سیاسی حلقوں میں کافی توجہ کا سبب بنی ہے۔

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ نیویارک جیسے سرمایہ دارانہ نظام کے عالمی مرکز میں ایک سوشلسٹ میئر کو شہر کی بسوں پر مفت سفر، غریب طبقے کے لیے رینٹ کنٹرول، سستی فوڈ شاپس اور دیگر عوامی فلاحی منصوبوں پر عمل درآمد میں متعدد چیلنجز کا سامنا ہو سکتا ہے۔

یہ خبربھی پڑھیں :عوامی لیڈر ، نیویارک کے پہلے مسلم میئر ظہران ممدانی کون ہیں؟

ظہران ممدانی اپنے عہدے کا حلف یکم جنوری 2026 کو اٹھائیں گے اور تب سے وہ نیویارک کے میئر کے طور پر اپنے منشور پر عملدرآمد شروع کریں گے۔
سیاسی تجزیہ کار توقع کر رہے ہیں کہ ممدانی کی سوشلسٹ پالیسیز اور ٹرمپ کی موجودگی کے تناؤ کے درمیان شہر میں اہم سیاسی کشیدگی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *