بنوں میں امن کمیٹی کے دفترپر حملہ، 7افراد جاں بحق

بنوں میں امن کمیٹی کے دفترپر حملہ، 7افراد جاں بحق

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں ایک ہولناک واقعے میں امن لشکر کے کمانڈر قاری جلیل کے دفتر پر نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا۔

پولیس اور مقامی ذرائع کے مطابق اس حملے کے نتیجے میں سات افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ دو دیگر شدید زخمی ہوئے۔
واقعے کے فوراً بعد جائے وقوعہ پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں پہنچ گئیں اور جاں بحق  و زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

 جاں بحق ہونے والوں میں اسامہ، سفیان، محمد نیاز، محمد سفیان، ولی، نعمان اور ماسٹر شامل ہیں جبکہ زخمی ہونے والوں میں کامران اور محمد شامل ہیں۔
پولیس نے واقعے کے حوالے سے ابتدائی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ حملہ کسی ذاتی دشمنی یا سیاسی پس منظر کا نتیجہ ہو سکتا ہے تاہم ابھی تک کوئی واضح محرک سامنے نہیں آیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں : بنوں: ہوید پولیس چوکی پر شدت پسندوں کا حملہ: دونوں جانب سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال

ہسپتال انتظامیہ نے زخمیوں کی حالت نازک بتائی ہے اور انہیں فوری طور پر طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے اطلاعات کے مطابق حملے کے وقت دفتر میں کئی افراد موجود تھے اور اس دوران شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

مقامی لوگ خوفزدہ ہیں اور علاقے میں سیکورٹی بھی سخت کر دی گئی ہے پولیس تمام ممکنہ زاویوں سے واقعے کی تفتیش کر رہی ہے اور جلد ہی عوام کے سامنے تفصیلات پیش کی جائیں گی۔

یہ واقعہ ضلع بنوں میں امن و امان کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے اور حکومتی سطح پر بھی تشویش پائی جا رہی ہے علاقے میں موجود حکومتی و نیم سرکاری تنظیموں نے حملے کی شدید مذمت کی ہے اور متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

editor

Related Articles