ضمنی انتخابات کا میدان سج گیا13حلقوں میں مقابلہ،فاتح کون؟فیصلہ آج

ضمنی انتخابات کا میدان سج گیا13حلقوں میں مقابلہ،فاتح کون؟فیصلہ آج

آج قومی اسمبلی کے چھ اور پنجاب اسمبلی کے سات حلقوں میں ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں جس کے لیے سخت سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ ووٹرز بلا خوف و خطر اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیںقومی اسمبلی کے حلقے این اے 18 ہری پور این اے 96 جڑانوالہ این اے 104 فیصل آباد این اے 129 لاہور این اے 143 ساہیوال اور این اے 185 ڈی جی خان میں ووٹ ڈالے  جائینگے

پنجاب میں بارہ اور خیبر پختونخوا میں ایک حلقے کے امیدوار اس معرکے میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ پنجاب میں مجموعی طور پر 105 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیںاہم حلقوں میں این اے 18 ہری پور میں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ خاتون امیدوار کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔

یہ نشست سابق قائد حزب اختلاف عمر ایوب کے نااہل ہونے پر خالی ہوئی تھی جس کے بعد ٹکٹ دوبارہ ان کی اہلیہ کو دیا گیااین اے 96 جڑانوالہ میں مسلم لیگ پیپلز پارٹی اور آزاد امیدواروں سمیت سولہ امیدوار میدان میں ہیں مرد ووٹرز کی تعداد تین لاکھ بیہتر ہزار ایک سو تینتیس اور خواتین ووٹرز دو لاکھ بہتر ہزار نو سو ایکانوے ہیں۔

یہ خبربھی پڑھیں :این اے 129 ضمنی الیکشن ، حماد اظہر نے اچانک بڑا اعلان کر دیا

این اے 104 فیصل آباد میں ن لیگ کے راجہ دانیال اور آزاد امیدوار رانا عدنان جاوید سمیت پانچ امیدوار حصہ لے رہے ہیں یہاں کل پانچ لاکھ سنتاون ہزار چھ سو ستتیس ووٹرز ہیں۔
این اے 129 لاہور میں مسلم لیگ ن کے حافظ محمد نعمان اور آزاد امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے اس حلقے میں مجموعی طور پر تین سو چونتیس پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جن میں سے ستر مشترکہ ہیں۔

این اے 143 ساہیوال میں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار کے درمیان سخت مقابلہ ہو گا حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد پانچ لاکھ اسی ہزار چھ سو اٹھانوے ہےاین اے 185 ڈی جی خان میں مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام کے امیدواروں کے درمیان زبردست مقابلہ متوقع ہے۔

الیکشن کمیشن پنجاب کے مطابق صوبے کے تمام حلقوں میں انتخابی سامان کی ترسیل مکمل ہو چکی ہے پولنگ صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی ۔
پنجاب پولیس نے تیرہ حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے سخت سکیورٹی کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں بیس ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار تعینات ہوں گے ۔

یہ خبربھی پڑھیں :ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، رانا ثنا اللہ پر 50 ہزار روپے جرمانہ

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ووٹرز کو پرامن ماحول فراہم کیا جائے گا اور الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی ۔
پولنگ اسٹیشنز کی نگرانی کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب مکمل کر دی گئی ہے اور تمام سرگرمیوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی دو ہزار سات سو باسٹھ پولنگ اسٹیشنز میں سے چار سو آٹھ انتہائی حساس اور ایک ہزار بتیس حساس قرار د ئیے گئے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *