تیرہ حلقوں میں ضمنی الیکشن، پولنگ کا وقت ختم ، گنتی کا عمل شروع

تیرہ حلقوں میں ضمنی الیکشن، پولنگ کا وقت ختم ، گنتی کا عمل شروع

 تیرہ حلقوں میں ضمنی الیکشن، پولنگ کا وقت ختم ، گنتی کا عمل شروع ہوگیا ہے قومی اسمبلی کے چھ اور پنجاب اسمبلی کے سات حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد گنتی کا عمل جار ی ہے۔

لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان، سرگودھا، میانوالی، مظفرگڑھ اور ہری پور کے حلقوں میں پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری ر ہی۔

ووٹرز نےاپنے پسندیدہ امیدواروں کوووٹ کاسٹ کیافیصل آباد کے حلقہ این اے 104 میں ایک معذور میاں بیوی ووٹ ڈالنے کے لیے خصوصی طور پر پولنگ اسٹیشن پہنچے اور اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔

دوسری جانب سرگودھا میں ایک دلہا اپنی بارات کے ساتھ ووٹ ڈالنے کے لیے پولنگ اسٹیشن پہنچا دُلہا نے اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن کے دفتر میں ووٹ کاسٹ کیا اور کہا کہ بارات لے جانے سے پہلے ووٹ ڈالنا زیادہ ضروری تھا۔

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 269 کے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کرم داد پولنگ اسٹیشن میں بدانتظامی کی شکایات سامنے آئیں جہاں پیپلز پارٹی اور آزاد امیدوار کے حامیوں نے ایک دوسرے پر دھاندلی کے الزامات عائد کیے جس کے باعث کچھ دیر کے لیے پولنگ روکنی پڑی۔

یہ خبربھی پڑھیں :این اے 171 کا ضمنی الیکشن : کونسی پارٹی نے میدان مار لیا ؟نتیجہ آگیا

ضمنی الیکشن کے پرامن انعقاد کیلئے اسلام آباد اور لاہور میں الیکشن کمیشن کے کنٹرول روم بھی قائم کئے گئے تھےملک بھر کے 2 ہزار 792 پولنگ اسٹیشنوں میں سے 408 کو انتہائی حساس اور 1 ہزار 32 کو حساس قرار دیا گیا تھا جب کہ 20 ہزار سے زائد سکیورٹی اہل کار انتخابی عمل کی حفاظت پر مامور تھے۔

این اے 18 ہری پور میں 9 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو ا، جہاں پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہِرناز، ن لیگ کے بابر نواز خان اور پیپلز پارٹی کی ارم فاطمہ کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔

یہ نشست پی ٹی آئی کے عمر ایوب کی 9 مئی کیس میں سزا اور نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی فیصل آباد کا حلقہ این اے 96 بھی ضمنی انتخاب کا مرکز ہے جہاں 16 امیدوار میدان میں ہیں۔

یہاں ن لیگ کے طلال بدر چوہدری کا مقابلہ مختلف آزاد امیدواروں سے ہے۔ یہ نشست پی ٹی آئی کے رائے حیدر علی کھرل کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی
این اے 104 فیصل آباد میں ن لیگ کے راجہ دانیال اور چار آزاد امیدواروں میں مقابلہ ہوگا۔ یہ نشست سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین حامد رضا کی 9 مئی کیس میں سزا کے نتیجے میں خالی ہوئی تھی۔

این اے 185 ڈیرہ غازی خان میں 8 امیدوار آمنے سامنے ہیں، جہاں ن لیگ کے محمود قادر لغاری اور پیپلز پارٹی کے
سردار دوست محمد کھوسہ کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے یہ نشست پی ٹی آئی کی زرتاج گل وزیر کی 9 مئی کیس میں سزا اور نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *