لاہور کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ ایک نئے دور میں داخل ہو رہی ہے۔ فائلوں پر چلنے والا پرانا سسٹم اب تیزی سے ختم کیا جا رہا ہے اور اس کی جگہ ایک مکمل ڈیجیٹل ویریفائیڈ نظام لایا جا رہا ہے۔
اب پراپرٹی کی خرید و فروخت زیادہ تر آفیشل پراپرٹی سرٹیفکیٹ کے ذریعے ہوگی۔ ہر پلاٹ کا ریکارڈ باقاعدہ طور پر سسٹم میں موجود ہوگا اور پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے ذریعے اس کی تصدیق کی جا سکے گی۔
نئے نظام میں ہر پراپرٹی سرٹیفکیٹ پر QR کوڈ ہوگا۔ اس کو اسکین کرتے ہی پلاٹ کی مکمل تفصیل سامنے آ جائے گی، جس میں ملکیت، ریکارڈ اور دیگر اہم معلومات شامل ہوں گی۔
اس تبدیلی کا مقصد فراڈ، جعلی فائلوں اور ملکیت کے تنازعات کو کم کرنا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس سے خریداروں کا اعتماد بڑھے گا اور پراپرٹی لین دین زیادہ محفوظ اور شفاف ہوگا۔ مختصر یہ کہ لاہور کی پراپرٹی مارکیٹ اب ’’پیپر فائل‘‘سے نکل کر ایک جدید ڈیجیٹل نظام کی طرف جا رہی ہے، جہاں ہر چیز قابلِ تصدیق اور واضح ہوگی۔