ٹیکسٹائل ایشیا نمائش، سیکڑوں مقامی و بین الاقوامی وفود کی شرکت، ایس آئی ایف سی کے اقدامات کی تعریف

ٹیکسٹائل ایشیا نمائش، سیکڑوں مقامی و بین الاقوامی وفود کی شرکت، ایس آئی ایف سی کے اقدامات کی تعریف

صوبہ پنجاب میں لاہور ایکسپو سینٹر میں 31ویں ٹیکسٹائل ایشیا انٹرنیشنل ایگزیبیشن کے دوسرے روز متعدد ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں نے شرکت کی اور ’ایس آئی ایف سی‘ کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایف بی آر نے سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنے والوں کی فہرستیں تیار کرلیں

اسپیشل انوسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی ) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 31 ویں ٹیکسٹائل ایشیا انٹرنیشنل ایگزیبیشن کے دوسرے روز ٹیکسٹائل 4.0، اسمارٹ فیکٹریز اور ڈیجیٹل مینوفیکچرنگ پر خصوصی توجہ دی گئی۔

نمائش میں وفاقی و صوبائی وزرا کے علاوہ متعدد ملکی اور بین  الاقوامی ماہرین نے شرکت کی جس میں 2 ہزار سے زیادہ عالمی برانڈز، 425 نمائش کنندگان، سیکڑوں بین الاقوامی مندوبین اور تجارتی وفود نے شرکت کی۔

منیجنگ ڈائریکٹر ٹیکسٹائل ایشیا محمد عزیر نظام نے کہا ہےکہ کانفرنس کے دوسرے روز سرمایہ کاروں کی بھرپور شرکت اور دلچسپی پاکستان کی ٹیکسٹائل 4.0 کی کامیاب لیڈرشپ کی عکاس ہے۔ شرکا نے ایس آئی ایف سی کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں کے باعث، بڑھتے ہوئے عالمی اعتماد کا اعتراف کیا ہے۔

نمائش میں آرٹیفیشل اینٹیلجنس پر مبنی مشینری، اسمارٹ بُنائی کی مشینیں اور روبوٹکس پروڈکشن کی لائیو ڈیموز پیش بھی کیے گئے جبکہ ٹیکنیکل سیشنز میں ڈیجیٹل پرنٹنگ، پائیدارڈائز، آٹومیشن اور انٹرنیٹ آف تھنگز پر مبنی فیکٹری نظام پر خصوصی توجہ بھی دی گئی۔

مزید پڑھیں:مودی کے ذاتی تعلقات، تصویری نمائش اور دکھاوے پر مبنی سفارتکاری بے نقاب

تقریب میں شریک چین، ترکیہ ، یورپ اور آسیان ممالک نے ٹیک پارٹنرشپس میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ ایونٹ ای کامرس گیٹ وے پاکستان (پرائیویٹ) لیمیٹڈ کے زیراہتمام اور ایس آئی ایف سی کی اسٹریٹجک معاونت سے جاری ہے۔

31  ویں ٹیکسٹائل ایشیا انٹرنیشنل نمائش و کانفرنسز 22 نومبر سے 24 نومبر 2025 تک لاہور ایکسپو سینٹر میں جاری رہے گی جس میں چین، ترکیہ، جرمنی، اٹلی، جاپان، کوریا امریکا اور فرانس سمیت 15 سے زیادہ ممالک شرکت کررہے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *