ملک کےمختلف شہروں میں بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

ملک کےمختلف شہروں میں بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

 

محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے خشک سالی کے شکار علاقوں میں دسمبر میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا طاقتور سلسلہ 6 سے 10 دسمبر کے دوران بلوچستان میں داخل ہوگاجس کے بعد بارشوں کا پہلا بھرپور اور طویل مرحلہ شروع ہو جائے گا،یہ سلسلہ وقفے وقفے سے پورے مہینے جاری رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

بارش سے ژوب، شیرانی، موسیٰ خیل، بارکھان، کوہلو، سبی، لسبیلہ، آواران، کیچ، گوادر، پنجگور، خضدار، قلعہ سیف اللہ، چاغی، نوشکی، واشک اور مستونگ سمیت بڑے قحط زدہ اضلاع میں نمایاں بہتری آئے گی۔ کئی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارشیں جبکہ بالائی علاقوں میں برف باری کا بھی امکان ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سال شمال مغربی ہوائیں معمول سے زیادہ فعال ہیں، جبکہ عرب سمندر سے آنے والی نمی بلوچستان کی جانب مسلسل رخ کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں: ملک میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

انہی موسمی عوامل کے باعث بارشوں کا یہ سلسلہ نہ صرف طویل بلکہ زیر زمین پانی اور ڈیموں کے ذخائر میں خوشگوار اضافے کا سبب بھی بنے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *