پی ٹی آئی ایک نہیں 100 جلسے کرے ، این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

پی ٹی آئی ایک نہیں 100 جلسے کرے ، این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ایک نہیں 100 جلسے کرے این آر او نہیں ملے گا اور نہ ہی سیاسی انتشار اور9مئی کو ہونے دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر طلال چوہدری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی ریلی کا مقصد اڈیالہ کے مجرم کو سزاؤں سے معافی دلانا ہے، 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ قریب آتے ہی انہیں ریلی یاد آ گئی۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ پی ٹی آئی کے جلسے کے لیے سہولیات فراہم کرے گی لیکن قانون کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: ایف آئی اے نے انسانی سمگلنگ کا بین الاقوامی نیٹ ورک پکڑ لیا

دوسری جانب پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وہ ایک ماہ سے ریلی کی کال دے رہے ہیں، لیکن ان کے پاس نہ فنڈز ہیں، نہ ملازمین ہیں اور نہ ہی ریلی کے لیے کوئی سہولت ہے۔ عظمیٰ بخاری نے مزید کہا ہے کہ جلسے میں اداروں کے خلاف جو زہر اگلا جا رہا ہے وہی بیانات اور پریس کانفرنس میں بھی اُگلا جا رہا ہے، اڈیالہ جیل کا قیدی جیل سے نکلنے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں سیکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی: وفاقی حکومت نے منظوری دے دی

واضح رہے کہ تحریک انصاف آج اسلام آباد کے علاقے سنگجانی میں جلسہ کرے گی، جس کے باعث اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر ضلع بھر میں سکیورٹی کو ریڈ الرٹ کردیا گیا ہے، مختلف مقامات پر سکیورٹی کو برقرار رکھنے کے لیے امن و امان کی صورت حال کیلئےکنٹینرز پہنچا د ئیےگئے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *