این او سی لینے سے متعلق اسد قیصر کا اہم بیان سامنے آگیا

این او سی لینے سے متعلق اسد قیصر کا اہم بیان سامنے آگیا

سابق سپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنمااسد قیصر نے راناثناءاللہ کےتحریک انصاف کے جلسے میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی طرف سے سخت جملوں کے استعمال پر ردعمل دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ہم نے مریم نواز کا تلخ لہجہ بھی سنا ، وہ کس طرح کیا بات کرتی تھیں ۔ ہمیں سب پتہ ہے ، جوبھی ہوگا ہمیں اس کی کوئی پرواہ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:گورنر خیبر پختونخوا کاوزیراعلیٰ کے مشیر کی تقرری کی منظوری سے انکار

ہمیں اپنی حدود و قیود کا پتہ ہے، این او سی ہمارا آئینی حق ہے اس کے لیے ہم عدالت سے رجوع کریں گے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی قانون کی حکمرانی پر یقین ر کھتی ہے ۔ جلسہ ہمارا آئینی حق ہے، کوئی ہمیں روکے گا تو دیکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:سابق صدر عارف علوی نے پرانی ویڈیو شیئرکرنے پر معذرت کرلی

میزبان کے سوال کے جواب میں علی امین گنڈاپور کی تقریر کے حوالے سے ان کا کہنا تھا میں نے ان کی تقر یرنہیں سنی۔

editor

Related Articles