برطانیہ اور کینیڈا کے شہریوں کے لیے چین کا ویزا فری سفر

برطانیہ اور کینیڈا کے شہریوں کے لیے چین کا ویزا فری سفر

بیجنگ: چین نے اعلان کیا ہے کہ برطانیہ اور کینیڈا کے شہری اب چین کا سفر ویزے کے بغیر کر سکیں گے۔ چینی وزارتِ خارجہ کے مطابق یہ سہولت منگل سے نافذ العمل ہوگی اور 31 دسمبر تک برقرار رہے گی۔

یہ اقدام برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر اور کینیڈا کے وزیرِاعظم مارک کارنے کے حالیہ دورہ بیجنگ کے بعد سامنے آیا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے چینی صدر ژی جن پنگ اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

چینی حکام کے مطابق، برطانیہ اور کینیڈا کے عام پاسپورٹ رکھنے والے شہری چین میں 30 دن تک بغیر ویزا کاروبار، سیاحت، رشتہ داروں یا دوستوں سے ملاقات، تبادلہ پروگرام یا ٹرانزٹ کی غرض سے قیام کر سکیں گے۔ اس اقدام کا مقصد عوامی سطح پر تعلقات کو فروغ دینا ہے۔

دوسری جانب، چین کے اعلیٰ سفارتکار وانگ یی نے میونخ سیکیورٹی کانفرنس کے دوران جرمن چانسلر فریڈرک مرز سے ملاقات کی۔ چینی وزارتِ خارجہ کے مطابق، چین جرمنی کے ساتھ اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنا چاہتا ہے۔

مزید پڑھیں:جنوبی ایشیائی کمیونٹیزکے لیے بڑی خوشخبری، یو اے ای کی جانب سے نئی ویزا کیٹیگریز متعارف

ماہرین کا کہنا ہے کہ چین یورپی یونین کے ساتھ اپنے تعلقات کو مستحکم کرنے کی کوشش کر رہا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب یورپ اپنی خارجہ پالیسی میں توازن پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *