رہنما پاکستان تحریک انصاف علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی کی رہائی کیلئے مذاکراتی کمیٹی محسن نقوی کی کوششوں سے بنی،
علی امین گنڈاپور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی رہائی کیلئے حکومت کی مذاکراتی کمیٹی بھی محسن نقوی کی کوششوں سے تشکیل دی گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ محسن نقوی نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا اور مختلف معاملات میں مفاہمتی ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے رہنما اس بات پر متفق تھے کہ ملک میں انتقامی کارروائیاں نہیں ہونی چاہئیں اور بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جانا چاہیے۔
علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ جب تک بانی کی صحت سے متعلق ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے، اس وقت تک احتجاجی دھرنا جاری رہے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ پارٹی اپنے مؤقف پر قائم ہے اور کارکنان پرامن احتجاج جاری رکھیں گے۔