محنت کشوں کے لیے ماہ رمضان میں بڑے ریلیف کا اعلان

محنت کشوں کے لیے ماہ رمضان میں بڑے ریلیف کا اعلان

پنجاب حکومت نے ماہ رمضان کے موقع پر محنت کشوں کے لیے خصوصی مالی ریلیف کا اعلان کر دیا ہے، وزیراعلیٰ کی ہدایت پر محکمہ سوشل سکیورٹی نے رمضان پیکیج کے تحت محنت کشوں کی رقم 3 ہزار روپے سے بڑھا کر 10 ہزار روپے کر دی ہے۔

اس اقدام کا مقصد ماہِ رمضان میں محنت کشوں کی مالی مشکلات میں کمی لانا اور انہیں بنیادی ضروریات کے لیے امداد فراہم کرنا ہے تاکہ ان کی مشکلات کا ازالہ ہو۔
نجی ٹی وی کے مطابق کمشنر سوشل سکیورٹی ذوالفقار علی کھرل نے بتایا کہ صوبہ بھر میں 12 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ ورکرز کو مریم نواز راشن کارڈ کے ذریعے یہ امداد فراہم کی جا رہی ہے، ورکرز ماہ رمضان میں یہ رقم یا تو راشن کے طور پر حاصل کر سکتے ہیں یا کیش کے طور پر بھی وصول کر سکتے ہیں۔

سوشل سکیورٹی کے اقدامات اور سہولیات

ذوالفقار علی کھرل نے مزید بتایا کہ سوشل سکیورٹی کے تمام فیلڈ افسران مریم نواز راشن کارڈ کی تقسیم کے عمل میں دن رات مصروف عمل ہیں تاکہ ورکرز کو آسانی اور فوری سہولت فراہم کی جا سکے۔

مریم نواز راشن کارڈ سیل مکمل فعال ہے تاکہ محنت کشوں کو رہنمائی اور سہولت فراہم کی جا سکے،بائیو میٹرک عمل صوبہ بھر میں تیزی سے جاری ہے تاکہ رقم کی ادائیگی شفاف اور بروقت ہو۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے محنت کشوں کو ماہ رمضان میں بنیادی ضروریات کی خریداری کے لیے براہِ راست مالی مدد ملے گی اور یہ اسکیم صوبے کے تمام رجسٹرڈ محنت کشوں کے لیے دستیاب ہے۔یہ فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب کی سماجی بہبود کی پالیسی کا حصہ ہے اور محنت کشوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے اور مالی دباؤ کم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *