معرکہ حق میں شکست ،بھارتی جنگی جنون میں اضافہ، 26 کے بجائے 31 رافیل طیارے خریدے گا

معرکہ حق میں شکست ،بھارتی جنگی جنون میں اضافہ، 26 کے بجائے 31 رافیل طیارے خریدے گا

بھارت نے معرکہ حق میں شکست کے بعد اپنی فضائی اور بحری دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے فرانس سے رافیل لڑاکا طیاروں کی خریداری میں اضافے کا منصوبہ بنا لیا ہے،ایک رپورٹ کے مطابق بھارت اب 26 کے بجائے مزید 31 رافیل لڑاکا طیارے حاصل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، جس سے اس کے مجموعی آرڈرز میں نمایاں اضافہ ہو جائے گا۔

میلیٹرنی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت پہلے سے جاری ایم آر ایف اے منصوبے کے تحت 114 لڑاکا طیارے حاصل کرنے کا ارادہ رکھتا تھا، جبکہ اب اس نے 31 کیریئر بیسڈ لڑاکا طیارے خریدنے کی بھی منصوبہ بندی کر لی ہے، یہ طیارے بحری آپریشنز کے لیے استعمال کیے جائیں گے اوراس فیصلے سے بھارت کے دفاعی نظام میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس منصوبے کے تحت بھارت میں مقامی سطح پر بھی رافیل طیاروں کی تیاری کی جائے گی اس مقصد کے لیے ریلائنس ڈیفنس اور ہندوستان ایروانٹکس لمیٹڈ کو پروڈکشن پارٹنرز کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :رافیل گرنے کے بعد بھارت سے کچھ بھی سنبھالا نہیں جارہا، یوم آزادی پر جھنڈابھی گرادیا

یہ کمپنیاں رافیل لڑاکا طیاروں کے فریم بھارت میں تیار کریں گی، جبکہ فرانس کی جانب سے بعض اہم اجزا کی تیاری اور جدید اے اے ایس ایم ہتھیار بنانے کے حقوق بھی فراہم کیے جا رہے ہیں،اگر یہ معاہدہ حتمی شکل اختیار کر لیتا ہے تو بھارت کی جانب سے آرڈر کیے گئے رافیل طیاروں کی مجموعی تعداد 145 ہو جائے گی، جو اس کے دفاعی شعبے میں ایک اہم اضافہ تصور کیا جا رہا ہے۔

اس سے قبل بھارت اور فرانس کے درمیان 2016 میں ایک بین الحکومتی معاہدہ طے پایا تھا، جس کے تحت بھارت نے 36 رافیل لڑاکا طیارے خریدے تھے۔اس معاہدے کی مالیت 7.87 ارب یورو تھی اور اس کے تحت تمام طیاروں کی فراہمی مکمل ہو چکی ہے، مزید برآں، 2025 میں بھارتی بحریہ کے لیے 26 نئے رافیل ایم لڑاکا طیاروں کا آرڈر بھی دیا گیا تھا۔

نئے منصوبے کے تحت مزید 31 طیاروں کی خریداری سے بھارت کے دفاعی آرڈرز میں نمایاں اضافہ ہوگا اور مقامی سطح پر تیاری کے عمل سے دفاعی صنعت کو بھی فروغ ملے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *