پاکستان میں پہلا روزہ! محکمہ موسمیات کا بڑا اعلان

پاکستان میں پہلا روزہ! محکمہ موسمیات  کا بڑا اعلان

محکمہ موسمیات نے اعلان کیا ہے کہ فلکیاتی پیرامیٹرز کے مطابق رمضان المبارک 1447 ہجری کا آغاز 19 فروری 2026 سے ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان کا چاند 18 فروری 2026 کی شام نظر آنے کا امکان ہے۔ محکمہ نے کہا کہ 29 شعبان 1447 ہجری بروز بدھ چاند نظر آنے کے امکانات ہیں، جس کے مطابق یکم رمضان المبارک 19 فروری بروز جمعرات متوقع ہے۔

فلکیاتی پیرامیٹرز کے مطابق نئے چاند کی پیدائش 17 فروری کو شام 5 بج کر 1 منٹ پر ہوگی، اور 18 فروری (29 شعبان) کی شام غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر 25 گھنٹے 48 منٹ سے زائد ہوگی۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ ماہتاب کے درمیان تقریباً 59 منٹ کا فرق ہوگا، جس کی وجہ سے چاند آنکھ سے باآسانی دیکھا جا سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: رمضان المبارک میں دسترخوان لگانے سے متعلق حکومت کا بڑا فیصلہ

ملک کے بیشتر حصوں میں موسم صاف یا جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے، جو چاند کی رویت کے لیے سازگار حالات فراہم کرے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *