سونے کی قیمتوں نے تمام ریکارڈ توڑ دیے

سونے کی قیمتوں نے تمام ریکارڈ توڑ دیے

عالمی مالیاتی منڈیوں میں آج سونے کی قیمت نے تاریخ رقم کر دی ہے، جہاں سونے کے نرخ میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

 بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت بڑھ کر 5200 ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، جو اب تک کی تاریخ میں پہلی بار ریکارڈ کی گئی ہے، اس نمایاں اضافے نے دنیا بھر کی مالی منڈیوں میں توجہ حاصل کر لی ہے اور سرمایہ کاروں کے رجحانات میں واضح تبدیلی دیکھی جا رہی ہے۔

عالمی قیمتوں میں اس اضافے کے بعد سونے کی فی گرام قیمت 167 ڈالر تک جا پہنچی ہے، جبکہ عالمی سطح پر فی تولہ سونے کے نرخ 1950 ڈالر ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

ماہرین کے مطابق یہ اضافہ صرف ایک دن کی تبدیلی نہیں بلکہ عالمی معاشی حالات کا براہِ راست نتیجہ ہے، جس کے اثرات آنے والے دنوں میں مزید نمایاں ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سونے کی قیمت آسمان پر، عالمی مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اس تیزی کو دیکھتے ہوئے پاکستان میں بھی آج سونے کے نرخ میں بڑے اضافے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے،  مارکیٹ ذرائع کے مطابق مقامی سطح پر سونے کی فی تولہ قیمت 5 لاکھ 40 ہزار روپے تک پہنچ سکتی ہے، جو عوام اور سرمایہ کاروں دونوں کے لیے ایک اہم پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔

ماہرین معاشیات کے مطابق عالمی معیشت میں جاری غیر یقینی صورتحال، مہنگائی کا دباؤ اور مختلف خطوں میں جغرافیائی و سیاسی کشیدگی نے سرمایہ کاروں کو محتاط رویہ اختیار کرنے پر مجبور کر دیا ہے،  ایسے حالات میں سرمایہ کار روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری کی طرف رجوع کرتے ہیں، اور سونا ہمیشہ سے ایک مضبوط اور قابلِ اعتماد آپشن سمجھا جاتا رہا ہے۔

ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ اگر عالمی حالات میں بہتری نہ آئی تو سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا یہ سلسلہ آئندہ دنوں میں بھی جاری رہ سکتا ہے، جس کے اثرات براہِ راست مقامی مارکیٹس پر بھی مرتب ہوں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *