حکومت پنجاب نے اعلان کیا ہے کہ بسنت کے تہوار کو محفوظ اور خوشگوار بنانے کے لیے تمام متعلقہ ادارے متحرک ہیں اور شہریوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے،نجی ٹی وی کے مطابق مریم نواز کا کہنا تھا کہ بسنت 6، 7 اور 8 فروری کو منائی جائے گی اور پنجاب کی ثقافت کو بھر پور اجاگر کیا جائے گا ۔
مریم نواز نے اعلان کیا ہے کہشہریوں کی حفاظت کے لیے 10 لاکھ موٹر سائیکل سواروں کو ڈور سے بچاؤ کے لیے مفت وائر فراہم کی جا رہی ہے،شہریوں کی حفاظت کے لیے 10 لاکھ موٹر سائیکل سواروں کو ڈور سے بچاؤ کے لیے مفت وائر فراہم کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ یہ اقدام خاص طور پر نوجوانوں اور بچوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ کوئی حادثہ نہ ہوموٹر سائیکل سوار مفت وائر لگوائیں
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ لاہور میں شہریوں کے لیے ایک جامع ٹریفک پلان تیار کیا گیا ہے تاکہ بسنت کے دن لوگ بلا کسی مشکل کے سفر کر سکیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ بسنت سے قبل ہی 621 مقدمات درج کیے جا چکے ہیں اور ڈور یا پتنگ کے مقررہ سائز کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔چرخی ڈور کے استعمال پر مکمل پابندی ہوگی اور خلاف ورزی کرنے والوں کو پانچ سال قید اور جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ علاوہ ازیں 35 انچ سے بڑی پتنگ اور 40 انچ سے بڑے گڈے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔
مزید برآں، بسنت کے دوران لاہور میں شہریوں کی آسانی کے لیے 500 فری بسیں چلائی جائیں گی تاکہ وہ بلا تکلف نقل و حمل کر سکیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے زور دیا کہ یہ تمام اقدامات شہریوں کی حفاظت اور تہوار کی خوشیوں کے تحفظ کے لیے کیے جا رہے ہیں تاکہ بسنت روایتی جوش و خروش کے ساتھ منایا جا سکے اور لاہور میں سماجی و ثقافتی ماحول کو برقرار رکھا جا سکے۔