پنجاب حکومت، علما کرام اور اتحاد تنظیمات مدارس کے درمیان مدارس کی رجسٹریشن پر اتفاق

پنجاب حکومت، علما کرام اور اتحاد تنظیمات مدارس کے درمیان مدارس کی رجسٹریشن پر اتفاق

پنجاب حکومت، علما کرام اور اتحاد تنظیمات مدارس کے درمیان مدارس کی رجسٹریشن کے معاملے پر اتفاقِ رائے ہو گیا ہے۔ پنجاب حکومت اور مذہبی حلقوں کے درمیان گزشتہ چار ماہ سے جاری مذاکرات کے بعد یہ اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

پنجاب ہوم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق علما کرام اور اتحاد تنظیمات مدارس کے تمام تحفظات دور کر دیے گئے ہیں۔ ہوم ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ مسلسل مشاورت اور سفارشات کی روشنی میں مدارس کی رجسٹریشن کے لیے آن لائن رجسٹریشن فارم تیار کر لیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق مدارس کی رجسٹریشن کا باقاعدہ عمل 3 فروری سے شروع کر دیا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد مدارس کی رجسٹریشن کے عمل کو آسان، شفاف اور تمام فریقین کے لیے قابلِ قبول بنانا ہے۔

پنجاب ہوم ڈیپارٹمنٹ نے واضح کیا ہے کہ مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے تمام فیصلے علما کرام اور اتحاد تنظیمات مدارس کی مشاورت سے کیے گئے ہیں، تاکہ کسی بھی قسم کی غلط فہمی یا اعتراض کا ازالہ کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا امکان ! مگر کب؟ صارفین کیلئے اہم خبر

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *