جنید صفدر کی دوسری ’شادی کا کارڈ‘ سامنے آگیا

جنید صفدر کی دوسری ’شادی کا کارڈ‘ سامنے آگیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کے حوالے سے تفصیلات سامنے آ گئی ہیں، نجی ٹی وی کے مطابق جنید صفدر نے شانزہ علی روحیل کے ساتھ نکاح طے کیا ہے۔

ان کی شادی کی تقریبات 16، 17 اور 18 جنوری 2026 کو منعقد ہوں گی ولیمہ کی تقریب 18 جنوری بروز اتوار کو جاتی امرا میں منعقد کی جائے گی۔انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والے دعوت نامے کے مطابق مہندی اور ولیمہ سمیت دیگر تقریبات بھی جاتی امرا میں ہوں گی، لیکن شریف خاندان کی جانب سے ابھی تک اس حوالے سے کوئی رسمی یا حتمی اعلان نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :جنید صفدر کی شادی کب ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

نجی ٹی وی کے مطابق شادی کی تقریبات انتہائی نجی ماحول میں رکھی جائیں گی اور صرف قریبی رشتہ دار اور دوست ہی شرکت کریں گے۔شانزہ علی روحیل پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی اور سینئر رہنما شیخ روحیل اصغر کی پوتی ہیں

۔ شیخ روحیل اصغر نے بتایا تھا کہ شانزہ اور مریم نواز کی چھوٹی بیٹی کے درمیان گہری دوستی ہے اور جنید صفدر کی پہلی شادی کے اختتام کے بعد شریف خاندان نے رشتہ مانگا جس پر اہل خانہ نے مشاورت کے بعد رضامندی ظاہر کی۔

واضح رہے کہ جنید صفدر کی پہلی شادی 2021 میں عائشہ سیف سے ہوئی تھی، جو چند سال تک قائم رہی اور بعد ازاں دونوں 2023 کے اکتوبر میں علیحدہ ہو گئے تھے،شادی کی تیاریاں، تقریبات اور ولیمہ کے انتظامات شہر میں نمایاں دلچسپی کا سبب بن چکے ہیں یہ تقریب خاندانی اور سیاسی حلقوں میں خاص اہمیت رکھتی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *