ونڈر بوائے کی تلاش یا اختلافات کی افواہیں بے بنیاد ہیں، اجمل جامی

ونڈر بوائے کی تلاش یا اختلافات کی افواہیں بے بنیاد ہیں، اجمل جامی

سینئر صحافی اجمل جامی نے موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں نہ کسی ونڈر بوائے کی تلاش ہے اور نہ ہی حکومت اور عسکری قیادت کے درمیان کوئی اختلافات موجود ہیں، یہ سب محض افواہیں ہیں۔

اجمل جامی نے بتایا کہ انہوں نے ایک انتہائی اہم اور طاقتور ملک کے سفیر سے دو بار ملاقات کی، جس میں انہوں نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ وہ پاکستان کی موجودہ قیادت کے ساتھ کس حد تک کمفرٹیبل ہیں۔ اس سفارتی شخصیت نے ان کے سوال کے جواب میں کہا: “This is the best possible duo”، یعنی وزیراعظم اور موجودہ آرمی چیف کے ساتھ ہم مکمل طور پر کمفرٹیبل ہیں۔

اجمل جامی نے اس بات پر زور دیا کہ اس بیان سے یہ واضح ہوتا ہے کہ فی الحال کسی ونڈر بوائے کی تلاش کی ضرورت نہیں اور موجودہ قیادت میں داخلی ہم آہنگی اور بیرونی اعتماد موجود ہے۔ ان کے مطابق ایسے بیانیے جو حکومت اور عسکری قیادت میں اختلافات کے حوالے سے پھیلائے جاتے ہیں، حقیقت پر مبنی نہیں اور صرف افواہوں کا حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کو چھ ماہ کی مہلت اور ونڈر بوائے سے متعلق قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں، حکومت اور فوج ایک پیج پر ہیں: حسن ایوب

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی قیادت کے درمیان مضبوط ہم آہنگی اور یکجہتی نہ صرف داخلی طور پر مثبت اثر ڈال رہی ہے بلکہ عالمی سطح پر بھی پاکستان کی ساکھ کو مضبوط کر رہی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *