سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد بڑی کمی، فی تولہ قیمت کیا رہی؟

سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد بڑی کمی، فی تولہ قیمت کیا رہی؟

ملک میں سونے کی قیمتوں میں کمی اور اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ، آج دو روز سے مسلسل اضافے کے بعد ایک بار پھر نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس سے خریداروں اور سرمایہ کاروں کی توجہ سونے کی مارکیٹ کیجانب مبذول ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 3700 روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد سونے کی قیمت کم ہو کر 4 لاکھ 82 ہزار 462 روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی نمایاں کمی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  : سونے اور چاندی کی قیمتوں نے سارے عالمی ریکارڈ توڑ دیئے

 رپورٹ کے مطابق 10 گرام سونا 3172 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 13 ہزار 633 روپے کی سطح پر آ گیا ہے، حالیہ دنوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے مارکیٹ میں بے یقینی کی کیفیت برقرار ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، عالمی سطح پر سونے کی قیمت 37 ڈالر کمی کے بعد فی اونس 4601 ڈالر تک آ گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں قیمتوں میں یہ کمی ڈالر کی قدر میں تبدیلی، عالمی معاشی صورتحال اور سرمایہ کاروں کے رجحانات کی وجہ سے سامنے آئی ہے۔

دریں اثنا عالمی منڈیوں میں چاندی کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں ہیں ۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے باعث زیورات کے خریداروں کے لیے ایک بہتر موقع پیدا ہوا ہے، تاہم سرمایہ کاری کے خواہشمند افراد کو مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے محتاط فیصلے کرنے چاہئیں۔

ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں عالمی مارکیٹ کے رجحانات سونے کی قیمتوں کے تعین میں اہم کردار ادا کریں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *