پاکستان میں چاندی کی قیمت کئی عوامل پر منحصر ہوتی ہے جن میں بین الاقوامی مارکیٹ میں چاندی کی رسد و طلب، ڈالر کی قیمت، مہنگائی، عوامی طلب اور سرکاری پالیسیاں شامل ہیں۔
چاندی کی قیمت میں روزانہ تبدیلیاں ہوتی رہتی ہیں اور ملک کے مختلف شہروں میں معمولی فرق بھی پایا جاتا ہے،ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کا تعین خاص اہمیت رکھتا ہے کیونکہ تاریخی طور پر یہ وزن چاندی کے زیورات کے معیار کے لیے ایک معیار کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔
زیادہ تر زیورات اسی وزن اور معیار کے تحت تیار کیے جاتے ہیں، جس سے خرید و فروخت میں آسانی رہتی ہےآج پیر کوپاکستان کے مختلف شہروں میں چاندی کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں 10 گرامی چاندی کی قیمت تقریباً 8,108 روپے رہی، جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت تقریباً 9,447 روپے ریکارڈ کی گئی،یہی نرخ راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ میں بھی یکساں ہیں اس طرح ملک بھر میں چاندی کی قیمتوں میں یکسانیت کے ساتھ ساتھ عمومی اضافہ بھی دیکھنے کو ملا ہے۔
چاندی نہ صرف زیورات کے لیے بلکہ سرمایہ کاری کے لیے بھی اہمیت رکھتی ہےچاندی میں سرمایہ کاری کو طویل مدتی نقطہ نظر سے بہتر سمجھا جاتا ہے، اگرچہ اس کی قیمت میں مختصر مدتی اتار چڑھاؤ ہو سکتا ہے۔
سونے کے مقابلے میں چاندی کو کم خطرناک سرمایہ کاری تصور کیا جاتا ہے کیونکہ اس میں اتار چڑھاؤ نسبتا کم ہوتا ہےاور یہ سرمایہ کاروں کے لیے ایک مستحکم متبادل فراہم کرتی ہے۔
پاکستان میں چاندی کی قیمت بین الاقوامی مارکیٹ، مقامی کرنسی کی قدر اور اقتصادی عوامل سے متاثر ہوتی ہے، یہ نہ صرف روزمرہ زیورات کی خریداری کے لیے اہم ہے بلکہ سرمایہ کاری کے لیے بھی ایک قابل اعتماد اور محفوظ انتخاب مانا جاتا ہے۔