پاکستان کی آئی ٹی برآمدات نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا

پاکستان کی آئی ٹی اور آئی سی ٹی برآمدات نے ایک بار پھر ریکارڈ قائم کیا ہے، دسمبر 2025 میں برآمدات 437 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں، جو پہلی بار 400 ملین ڈالر کی حد سے تجاوز کر گئی ہیں۔

یہ اعداد و شمار گزشتہ ماہ (نومبر 2025) کے 356 ملین ڈالر کے مقابلے میں 23 فیصد ماہانہ اضافہ ظاہر کرتے ہیں، جبکہ گزشتہ سال کے دسمبر (2024) کے 348 ملین ڈالر کے مقابلے میں سالانہ ترقی کی شرح 26 فیصد رہی۔

مالی سال 2026 کی پہلی ششماہی کے دوران آئی سی ٹی برآمدات 2.24 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ ہے۔ اس طرح آئی سی ٹی شعبہ خدمات کی برآمدات میں سب سے بڑا اور مستقل حصہ دار بن گیا ہے اور تجارتی توازن میں سب سے بڑا مثبت فرق قائم کر رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ ترقی پاکستان کی آئی ٹی معیشت کی بڑھتی ہوئی مضبوطی اور عالمی مارکیٹ میں اس کے بڑھتے ہوئے کردار کا واضح ثبوت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایس آئی ایف سی کی پالیسی اصلاحات کے مثبت نتائج، معیشت درست سمت گامزن ہوگئی

Related Articles