یورپی یونین نے امریکا کیساتھ تجارتی معاہدہ معطل کرنے کی منظوری دیدی

یورپی یونین نے امریکا کیساتھ تجارتی معاہدہ معطل کرنے کی منظوری دیدی

امریکی صدر کی جانب سے گرین لینڈ پر قبضے کی باربار خواہش ظاہر کرنے اور یورپ پر ٹیرف بڑھانے کی دھمکیوں کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ معاہدہ پچھلے سال ہی ہوا تھا۔ اس معاہدے کے تحت امریکی ٹیرف زیادہ تر یورپی مصنوعات پر 30 فیصد کی بجائے 15 فیصد مقرر کیے گئے، جبکہ یورپ نے امریکی سرمایہ کاری اور برآمدات بڑھانے کے لیے اقدامات کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔

تاہم گرین لینڈ کے معاملے پر امریکی ٹیرف کی دھمکیوں کے بعد یورپی پارلیمنٹ کی بین الاقوامی تجارتی کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ امریکی دھمکیوں سے یورپی یونین کی خودمختاری، علاقائی سالمیت داؤ پر لگ چکی ہے۔

۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس معاہدہ معطل کرنے کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں بچا کیونکہ اب معمول کے تعلقات ممکن نہیں رہے۔

مزید پڑھیں:گرین لینڈ تنازع: یورپی یونین کا بھی امریکا پر تجارتی وار کا عندیہ

ڈنمارک کی حکومت نے بھی گرین لینڈ اور اس کے اطراف میں اپنی فوجی موجودگی بڑھا دی ہے۔

گزشتہ دنوں  قبل فرانس اور سویڈن سمیت کئی یورپی ممالک کے فوجی دستے ڈنمارک کی جانب سے منعقد کی گئی مشترکہ فوجی مشقوں میں حصہ لینے کے لیے گرین لینڈ پہنچے تھے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *