ہارورڈ میں حسن شہریار کی گفتگو، عالمی سطح پرپاکستان کا روشن تشخص اجاگر

ہارورڈ میں حسن شہریار کی گفتگو، عالمی سطح پرپاکستان کا روشن تشخص اجاگر

معروف فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسیین (ایچ ایس وائے) نے ہارورڈ یونیورسٹی میں منعقدہ پاکستان کانفرنس میں شرکت کر کے پاکستان کے ثقافتی اور تخلیقی پہلو کو عالمی سطح پر اجاگر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی شوبز میں تنازعات کی یلغار، فن پیچھے اور بحث آگے

میڈیارپورٹ کے مطابق ایونٹ ہارورڈ یونیورسٹی میں پاکستان اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقد ہوا جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔حسن شہریار نے اس موقع پر پاکستان کی ثقافت، دستکاری، فیشن اور کاروباری صلاحیتوں پر روشنی ڈالی۔

حسن شہریار  کی ایونٹ میں بات چیت صرف فیشن یا ٹیکسٹائل تک محدود نہیں رہی بلکہ اس میں کاروبار، ثقافت، ورثہ اور ہنر جیسے اہم موضوعات پر بھی تفصیلی بحث کی گئی۔

انہوں نے خواتین کی خودمختاری، معذور افراد کی شمولیت اور تعلیم کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ (ایچ ایس وائے)کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مستقبل اس کے لوگوں کی محنت اور لگن سے جڑا ہوا ہے جبکہ تعلیم وہ بنیادی شعبہ ہے جس پر مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ماہرہ خان کی ہارورڈ کانفرنس میں شرکت، پاکستان کی نمائندگی نے سب کی توجہ حاصل کر لی

حسن شہریار نے یہ بھی تجویز دی کہ خواتین اور ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے لیے ایسے ادارے قائم کیے جائیں جہاں مفت ہنر سکھایا جائے تاکہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں اور مقامی صنعت کو مزید فروغ ملے۔انہوں نے پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو درپیش چیلنجز کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مشکلات کے باوجود پاکستانی صنعت ہمیشہ حل تلاش کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ان کے مطابق اب وقت آ گیا ہے کہ کاروبار میں زیادہ ذمہ داری اور ملکیت کا احساس پیدا کیا جائے۔

انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں حسن شہریار نے کہا کہ وہ تمام شرکاء اور طلبہ کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ان کی بات کو کھلے دل سے سنا۔ انہوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانی نوجوانوں کو بھی اپنی ثقافت، خطوں اور روایتی ہنر پر فخر کرنے کی تلقین کی۔

آخر میں حسن شہریار یاسین نے کہا کہ پاکستان نے ایک مشکل سفر طے کیا ہے لیکن اب اس کی ترقی کو روکا نہیں جا سکتا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *