ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے لبنان میں جنگ بندی کے حوالے سے اہم پیش رفت پر ریاستِ پاکستان اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے کردار کو سراہتے ہوئے ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔ اس بیان کو خطے میں جاری سفارتی کوششوں کے تناظر میں غیر معمولی اہمیت دی جا رہی ہے۔
ایرانی اسپیکر نے سماجی رابطوں کے ذریعے جاری اپنے پیغام میں کہا کہ لبنان میں جنگ بندی کسی ایک فریق کی نہیں بلکہ مزاحمتی قوتوں کے اتحاد اور ثابت قدمی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے اس پیش رفت کو ایک اہم مرحلہ قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ اسے حتمی کامیابی نہیں سمجھا جانا چاہیے بلکہ مکمل فتح کے حصول تک محتاط انداز میں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ باقر قالیباف سے ملاقات
محمد باقر قالیباف نے پاکستان کی ثالثی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس عمل میں پاکستان نے مثبت اور تعمیری کردار ادا کیا، جس نے کشیدگی کو کم کرنے میں مدد فراہم کی۔ انہوں نے خاص طور پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان کی قیادت میں کی جانے والی سفارتی اور عسکری سطح کی کوششیں قابلِ قدر ہیں۔
كما قلتُ ليلة أمس أيضاً، إن وقف إطلاق النار لم يكن إلا نتيجة لصمود حزب الله واتحاد محور المقاومة؛ وسوف نتعامل مع وقف إطلاق النار هذا بحذر، وسنبقى معًا حتى التحقق الكامل للنصر.
أشكر الجهود الوسيطة لدولة باكستان والجنرال عاصم منير لإقرار وقف إطلاق النار هذا.
إنّا على العهد… https://t.co/6f3CIa3jNH
— محمدباقر قالیباف | MB Ghalibaf (@mb_ghalibaf) April 16, 2026
ایرانی اسپیکر کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں اتحاد، حکمت عملی اور مستقل مزاجی نہایت ضروری ہے، اور تمام متعلقہ فریقین کو اپنے عہد پر قائم رہتے ہوئے مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے کام جاری رکھنا ہوگا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ ایران اپنے مؤقف پر قائم رہے گا اور کسی بھی دباؤ کے باوجود اپنے اصولی مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

