پاکستان سے بیرون ملک جانے والے مسافروں پر بڑی شرط عائد

پاکستان سے بیرون ملک جانے والے مسافروں پر بڑی شرط عائد

بین الاقوامی سفر کرنے والے مسافروں کے لیے ایک اہم اور فیصلہ کن قدم اٹھا لیا گیا ہے،محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے گردن توڑ بخار (میننجائٹس) کی ویکسین کو لازمی قرار دیتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ ویکسینیشن کے بغیر کسی بھی مسافر کو بیرونِ ملک سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اس فیصلے کا مقصد عالمی سطح پر بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکنا اور مسافروں کی صحت و سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز خیبرپختونخوا کی جانب سے صوبے کے تمام اضلاع کے ضلعی صحت افسران کو باقاعدہ مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔

مراسلے میں ہدایت دی گئی ہے کہ بین الاقوامی ہیلتھ ریگولیشنز (IHR-2005) کے تحت مخصوص ممالک کا سفر کرنے والے تمام مسافروں کے لیے میننجائٹس ویکسین لازمی ہوگی،جو مسافر ویکسینیشن کا ثبوت فراہم نہیں کریں گے، انہیں امیگریشن یا متعلقہ حکام کی جانب سے بیرونِ ملک جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں :بیرون ملک روزگار، حکومت کا نوجوانوں کیلئے بڑا اعلان

محکمہ صحت نے ضلعی صحت افسران کو یہ بھی پابند کیا ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں میننجائٹس ویکسین کی دستیابی یقینی بنائیں اور مسافروں کو دستی ویکسین سرٹیفکیٹ جاری کریں،جاری کردہ سرٹیفکیٹ میں ویکسین تیار کرنے والی کمپنی کا نام، بیچ نمبر اور ایکسپائری تاریخ درج کرنا لازمی ہوگا تاکہ کسی بھی قسم کی جعل سازی یا غلط معلومات کا راستہ روکا جا سکے۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ویکسین کا بندوبست مسافر کی ذاتی ذمہ داری ہوگا، تاہم ای پی آئی (Expanded Program on Immunization) کے تحت نامزد مراکز پر یہ ویکسین دستیاب ہوگی،مسافر مقررہ طریقہ کار کے مطابق ویکسین لگوا سکتے ہیں، اس اقدام سے خاص طور پر ان مسافروں کو سہولت ملے گی جو حج، عمرہ، یا دیگر بین الاقوامی سفری مقاصد کے لیے مخصوص ممالک کا رخ کرتے ہیں۔

محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ عالمی صحت کے اصولوں کے عین مطابق ہے اور اس کا بنیادی مقصد نہ صرف مسافروں کو مہلک بیماری سے محفوظ رکھنا ہے بلکہ پاکستان سے بیرونِ ملک بیماریوں کے ممکنہ پھیلاؤ کو بھی روکنا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *