پٹرولیم مصنوعات سے متعلق اہم خبر

پٹرولیم مصنوعات سے متعلق اہم خبر

پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پر 3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں 9.67 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 9.41 ملین ٹن کے مقابلے میں 3 فیصد زیادہ ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق جنوری میں 1.52 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی، جو گزشتہ سال جنوری کے 1.38 ملین ٹن کے مقابلے میں 10 فیصد زیادہ ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ دسمبر کے مقابلے میں جنوری میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 12 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ دسمبر میں ملک میں 1.35 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں 4.50 ملین ٹن پٹرول، 4.24 ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل اور 0.26 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس او کا بڑا اقدام: پٹرولیم مصنوعات سے متعلق اہم خبر

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 4.37 ملین ٹن پٹرول، 4.06 ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل اور 0.41 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر بالترتیب 3 اور 4 فیصد اضافہ جبکہ فرنس آئل کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 36 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں پی ایس او کے پٹرولیم مصنوعات کی فروخت کا حجم 4.07 ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 4.28 ملین ٹن کے مقابلے میں 5 فیصد کم ہے۔ اسی دوران اٹک پٹرولیم لمیٹڈ کی پٹرولیم مصنوعات کی فروخت کا حجم 0.80 ملین ٹن جبکہ حسکول کے پٹرولیم مصنوعات کی فروخت کا حجم 0.30 ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری محکموں میں پٹرول اور ڈیزل گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *