خاندانی نام نہیں، محنت کامیابی کی اصل کنجی ہے,مومل شیخ کا دو ٹوک مؤقف

خاندانی نام نہیں، محنت کامیابی کی اصل کنجی ہے,مومل شیخ کا دو ٹوک مؤقف

پاکستانی اداکارہ مومل شیخ نے شوبز انڈسٹری میں کامیابی، خاندانی پس منظر اور مسلسل جدوجہد کے بارے میں کھل کر بات کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ صرف مشہور خاندان سے تعلق رکھنا کامیابی کی ضمانت نہیں ہوتا۔

 یہ بھی پڑھیں :رمشہ خان کا نجی لمحہ وائرل ہونے پر شدیدردعمل، سوشل میڈیا کلچر پر سوالات اٹھ گئے

ایک حالیہ انٹرویو میں مومل شیخ نے کہا کہ اگرچہ ان کے والدجاوید شیخ پاکستان فلم اور ٹی وی انڈسٹری کی ایک بڑی اور ممتاز شخصیت ہیں لیکن اس کے باوجود انہیں اپنے کیریئر میں اپنی جگہ بنانے کے لیے سخت محنت کرنا پڑی۔

مومل نے بتایا کہ ان کے کیریئر کا آغاز آسان نہیں تھا۔ پہلے پروجیکٹ کے بعد انہیں طویل وقفہ دیکھنا پڑا جس دوران وہ کئی بار بغیر کام کے رہیں۔ اس عرصے میں نئے کردار حاصل کرنے کے لیے انہیں بار بار آڈیشنز دینا پڑے اور ہر بار خود کو دوبارہ ثابت کرنا پڑا۔

 یہ بھی پڑھیں :اداکار رمشا خان کا شادی کے فورا بعد بڑا فیصلہ،سب حیران ہو کر رہ گئے

مومل شیخ کے مطابق پروڈیوسرز ہمیشہ ایسے فنکاروں پر سرمایہ کاری کرتے ہیں جو اپنے فن میں نکھار رکھتے ہوں اور کردار کو بہتر انداز میں نبھا سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انڈسٹری میں نام سے زیادہ کام بولتا ہے اور کامیابی صرف اسی کو ملتی ہے جو مسلسل خود کو بہتر کرتا رہے۔

ان کے اس بیان کو سوشل میڈیا پر بھی خوب پذیرائی مل رہی ہے جہاں صارفین اسے حقیقت پسندانہ اور متاثر کن سوچ قرار دے رہے ہیں۔یہ گفتگو شوبز انڈسٹری کے اس تلخ مگر حقیقت پر مبنی پہلو کو اجاگر کرتی ہے کہ شہرت نہیں بلکہ محنت اور مستقل مزاجی ہی اصل پہچان بناتی ہے

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *