ترکی سے شہناز شیخ کاپیغام، جانوروں کے ساتھ رویہ بدلنے کی ضرورت پر زور

ترکی سے شہناز شیخ کاپیغام، جانوروں کے ساتھ رویہ بدلنے کی ضرورت پر زور

معروف اداکارہ شہناز شیخ جو اپنے یادگار ڈراموں ان کہی اور تنہائیاں کی بدولت آج بھی ناظرین کے دلوں میں زندہ ہیں ایک بار پھر اپنی بات سے توجہ حاصل کر رہی ہیں۔

میڈیا زرائع کے مطابق شہناز شیخ ان دنوں ترکی کے دورے پر ہیں جہاں سے انہوں نے ایک اہم اور سوچنے پر مجبور کرنے والا پیغام شیئر کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ترکی میں جانوروں کے ساتھ جو سلوک کیا جاتا ہے وہ قابلِ تعریف ہے۔ وہاں آوارہ جانوروں کو نہ صرف تحفظ دیا جاتا ہے بلکہ انہیں باقاعدہ خوراک اور دیکھ بھال بھی فراہم کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:معروف پاکستانی اداکارہ نے اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا

شہناز شیخ نے کہا کہ یہ ان کا ترکی کا پہلا دورہ ہے اور یہاں کے لوگوں کا جانوروں کے ساتھ رویہ انہیں بہت متاثر کر گیا۔ انہوں نے بتایا کہ آوارہ جانور آزادانہ گھومتے ہیں اور کوئی ان کے ساتھ بدسلوکی نہیں کرتا۔اداکارہ نے ایران کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہاں کے بارے میں بھی انہوں نے اسی طرح کی مثبت باتیں سنی ہیں جو اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ معاشرے کی تربیت اور شعور کتنی اہمیت رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستانی سنیما کی نئی جوڑی, فواد خان اور عائزہ خان پہلی بار بڑے پردے پر ایک ساتھ

شہنازشیخ کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں بھی ایسے رویے اپنانے کی ضرورت ہے۔ اگرچہ پاکستان میں جانوروں کے لیے پناہ گاہیں موجود ہیں مگر مجموعی طور پر عوامی رویے میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔

سوشل میڈیا پر شہناز شیخ کے اس پیغام کو خوب سراہا جا رہا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک اہم مسئلے کی طرف توجہ دلائی جبکہ کچھ نے اسے شعور بیدار کرنے کی ایک مثبت کوشش قرار دیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *