چین کا پاکستانی طلبہ کو ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کے لیے مکمل فنڈڈ اسکالرشپس دینے کا اعلان
پاکستانی طلبہ کے لیے چین میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا موقع آگیا، چین کی جانب سے ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کے لیے مکمل فنڈڈ اسکالرشپس کا اعلان کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستانی طلبا کے لیے چین جاکر اعلیٰ تعلیم حاص کرنے اور اپنا مستقبل روشن کرنے کا ایک اور موقع آگیا۔
چینی حکومت کی جانب سے ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کے لیے مکمل فنڈڈ اسکالرشپس کا اعلان کیا گیا ہے جس میں فری ٹیوشن، رہائش، میڈیکل اور ماہانہ وظیفہ شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: آکسفورڈ یونیورسٹی میں اسکالرشپ حاصل کرنے کا سنہری موقع ، طلبا کیلئے خوشخبری

