پاکستان کا پہلا بین الاقوامی فٹبال ٹریننگ کیمپ کوئٹہ میں منعقد ہوگا

پاکستان کا پہلا بین الاقوامی فٹبال ٹریننگ کیمپ کوئٹہ میں منعقد ہوگا

پاکستان میں فٹبال کی تاریخ میں پہلی بار ایک بین الاقوامی فٹبال ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جو بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں منعقد ہوگا۔ یہ دو ہفتوں پر مشتمل تربیتی کیمپ 26 جنوری سے 6 فروری تک جاری رہے گا۔

ٹریننگ کیمپ میں برطانیہ کے معروف اسٹیون جیرارڈ فٹبال کلب، لیورپول سے تعلق رکھنے والے چھ ماہر کوچز کھلاڑیوں کو جدید فٹبال تربیت فراہم کریں گے۔ مذکورہ فٹبال کلب عالمی سطح پر نمبر تین کی حیثیت رکھتا ہے، جس کے ماہرین کی شرکت کو پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

اس بین الاقوامی ٹریننگ کیمپ میں بلوچستان کی شمالی اور جنوبی علاقوں سے دو فٹبال ٹیمیں شرکت کریں گی، جبکہ بلوچستان کی خواتین فٹبال ٹیم اور پاکستان آرمی فٹبال ٹیم بھی اس تربیتی کیمپ کا حصہ ہوں گی۔

ٹریننگ کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کو جدید فٹبال تکنیک، فٹنس، اسٹریٹجی اور پیشہ ورانہ کھیل کے تقاضوں سے آگاہ کیا جائے گا۔ یہ کیمپ نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے ملک میں فٹبال کے معیار کو بہتر بنانے کی جانب ایک اہم قدم تصور کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فیفا کا بڑا اعلان، پاکستانی خواتین فٹبالرز کے لیے عالمی مقابلوں کے دروازے کھل گئے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *