ہونڈا سی ڈی70 موٹرسائیکل کا جدید ماڈل متعارف، قیمت سامنے آگئی

ہونڈا سی ڈی70 موٹرسائیکل کا جدید ماڈل متعارف، قیمت سامنے آگئی

پاکستان کی موٹر سائیکل مارکیٹ میں ایک بار پھر اٹلس ہونڈا نے اپنی مقبول ترین موٹر سائیکل سی ڈی 70 کا نیا ماڈل سال 2026 کے لیے متعارف کرا دیا ہے ، یہ موٹر سائیکل کئی دہائیوں سے ملک بھر میں اپنی مضبوطی، کم ایندھن خرچ اور قابلِ اعتماد کارکردگی کی وجہ سے عوام میں غیر معمولی مقبولیت رکھتی ہے۔

کمپنی کے مطابق نئے ماڈل کو جدید تقاضوں کے مطابق بہتر فیچرز کے ساتھ پیش کیا گیا ہے تاکہ صارفین کو ایک زیادہ پائیدار اور آرام دہ سواری فراہم کی جا سکے،اٹلس ہونڈا نے سی ڈی 70 ماڈل 2026 کی قیمت ایک لاکھ 59 ہزار 900 روپے مقرر کی ہے۔موجودہ معاشی حالات اور بڑھتی ہوئی پیداواری لاگت کے باوجود کمپنی نے کوشش کی ہے کہ قیمت کو عام صارف کی دسترس میں رکھا جائے تاکہ یہ موٹر سائیکل بدستور متوسط طبقے کے لیے ایک قابلِ انتخاب آپشن بنی رہےتکنیکی اعتبار سے سی ڈی 70 میں 4-اسٹروک او ایچ سی ایئر کولڈ انجن نصب کیا گیا ہے  جو اپنی مضبوط ساخت اور دیرپا کارکردگی کے لیے جانا جاتا ہے۔

یہ انجن نہ صرف کم دیکھ بھال کا متقاضی ہے بلکہ طویل عرصے تک یکساں کارکردگی فراہم کرتا ہے موٹر سائیکل میں 4 اسپیڈ کانسٹنٹ میش ٹرانسمیشن دی گئی ہے، جو گیئر کی ہموار تبدیلی اور بہتر ڈرائیونگ تجربے کو یقینی بناتی ہے۔ اسٹارٹ کرنے کے لیے روایتی کک اسٹارٹ سسٹم موجود ہے، جو سادگی اور پائیداری کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :سال 2026: ہونڈا پرائیڈر موٹر سائیکل کی قیمت سامنے آگئی

ایندھن کے حوالے سے سی ڈی 70 میں 8.5 لیٹر کا پٹرول ٹینک دیا گیا ہے جس میں 1 لیٹر ریزرو شامل ہے یہ خصوصیت خاص طور پر طویل سفر یا دیہی علاقوں میں سفر کرنے والے صارفین کے لیے مفید ثابت ہوتی ہے ڈیزائن کے لحاظ سے موٹر سائیکل کو بلیو، ریڈ اور بلیک رنگوں میں متعارف کرایا گیا ہے، تاکہ صارفین اپنی پسند کے مطابق رنگ کا انتخاب کر سکیں۔

دیگر نمایاں خصوصیات میں ملٹی پلیٹ ویٹ کلچ، بیک بون ٹائپ فریم اور 4  فرنٹ و بیک ٹائر شامل ہیں جو موٹر سائیکل کی مضبوطی اور استحکام کو بڑھاتے ہیں فرنٹ ٹائر کا سائز 2.25-17 جبکہ بیک ٹائر 2.50-17 رکھا گیا ہے جو سڑک پر بہتر گرفت اور محفوظ ڈرائیونگ میں مدد دیتا ہے۔

مجموعی طور پر، اٹلس ہونڈا سی ڈی 70 ماڈل 2026 کو اسٹائل، پائیداری، کم خرچ دیکھ بھال اور قابلِ اعتماد کارکردگی کا بہترین امتزاج قرار دیا جا رہا ہے پنی قیمت اور فیچرز کے باعث یہ موٹر سائیکل ایک بار پھر پاکستانی صارفین کے لیے ایک پرکشش اور موزوں انتخاب بن کر سامنے آئی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *