بسنت کے دوران موسم کیسا ہوگا؟ محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی

بسنت  کے دوران موسم کیسا ہوگا؟ محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی

چیف میٹرولوجسٹ ڈاکٹر ظہیر بابر نے بسنت فیسٹیول کے دوران لاہور میں بارش کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے خوشگوار اور موزوں موسم کی پیشگوئی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ظہیر بابر نے بتایا کہ بسنت کے تینوں دن موسم سازگار رہے گا اور بسنت منانے کے لیے موسم آئیڈیل ہوگا۔ ان کے مطابق اس دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ نے کہا کہ ان دنوں آسمان پر جزوی طور پر بادل موجود رہیں گے جبکہ ہلکی سے معتدل ہوائیں بھی چلتی رہیں گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ رات کے اوقات میں موسم قدرے خنک رہے گا، جبکہ دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے۔

ڈاکٹر ظہیر بابر کے مطابق شہری موسمِ بہار کے اس تہوار کو بھرپور انداز میں انجوائے کر سکیں گے اور موسم کی صورتحال بسنت کی سرگرمیوں کے لیے موزوں رہے گی۔

واضح رہے کہ پنجاب میں بسنت فیسٹیول 6 فروری سے 8 فروری تک منایا جائے گا، جس کے لیے مختلف مقامات پر تقریبات اور سرگرمیوں کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی متعدد کارروائیاں: فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ کا بڑا ذخیرہ برآمد

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *