جون 2026 تک سونے کی قیمت کہاں تک جا سکتی ہے؟ نئی پیش گوئی سامنے آ گئی

جون 2026 تک سونے کی قیمت کہاں تک جا سکتی ہے؟  نئی پیش گوئی سامنے آ گئی

عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں کے حوالے سے نئی پیش گوئیاں سامنے آ گئی ہیں، جن کے مطابق آئندہ برسوں میں سونا نئی بلند ترین سطحیں چھو سکتا ہے۔

یونین بینک آف سوئٹزرلینڈ (یو بی ایس) نے اپنی تازہ پیش گوئی میں کہا ہے کہ 2026 کے وسط تک عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 6 ہزار 200 ڈالر تک پہنچ سکتی ہے، جو اب تک کی بلند ترین سطحوں میں شامل ہوگی۔

اس سے قبل عالمی مالیاتی ادارے گولڈ مین سیچز نے بھی سونے کی قیمتوں کے حوالے سے اندازہ لگایا تھا، جس کے مطابق 2026 کے اختتام تک فی اونس سونا 5 ہزار 400 ڈالر تک جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ شب عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 5 ہزار 594 ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچنے کے بعد اچانک 5 فیصد کمی کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں قیمت کم ہو کر 5 ہزار 109 ڈالر فی اونس تک آ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بری خبر، ملک میں آٹے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

اقتصادی تجزیہ کاروں کے مطابق اگرچہ قلیل مدت میں سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، تاہم مجموعی طور پر سونے کی کارکردگی اب بھی غیر معمولی قرار دی جا رہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ماہانہ بنیادوں پر سونے کی قیمت میں 24 فیصد اضافہ ہوا ہے، جو سال 1980 کے بعد سونے کی بہترین کارکردگی سمجھی جا رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق سونے کی قیمتوں میں یہ اضافہ عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال، مہنگائی کے خدشات اور سرمایہ کاروں کے محفوظ سرمایہ کاری کے بڑھتے ہوئے رجحان کی عکاسی کرتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں سونے کی قیمتوں کا انحصار عالمی معاشی اشاریوں، امریکی ڈالر کی قدر، شرح سود اور جغرافیائی سیاسی صورتحال پر ہوگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *