طلبعلموں کیلئے بری خبر،وفاقی آئینی عدالت کا امتحانی نظام کے متعلق بڑا فیصلہ

طلبعلموں کیلئے بری خبر،وفاقی آئینی عدالت کا امتحانی نظام کے متعلق بڑا فیصلہ

وفاقی آئینی عدالت نے سپریم کورٹ کے تاریخی بلقیس بیگم کیس سے متعلق فیصلے کو غیر مؤثر قرار دیتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم کر دیا ہے۔ عدالت نے بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی جانب سے دائر اپیل منظور کر لی۔ اس حوالے سے وفاقی آئینی عدالت کے جج جسٹس عامر فاروق نے اٹھارہ صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ تحریر کیا۔

فیصلے میں قرار دیا گیا ہے کہ آئینی عدالت کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ قانون کی نئی تشریح کر سکے، تاہم جہاں قانون، ضابطہ یا ریگولیشن خاموش ہو وہاں عدالت اپنی مرضی سے انصاف کے نام پر خلا پر نہیں کر سکتی۔ فیصلے کے مطابق عدالتیں ذاتی اخلاقیات، ہمدردی یا مساوات کے جذبات کو قانون کا متبادل نہیں بنا سکتیں اور نہ ہی عدالتی فیصلوں کی بنیاد ذاتی عقائد یا سیاسی حقائق پر رکھی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھئیں:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اوورسیز پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

عدالت نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ سندھ ہائیکورٹ نے ایک طالبعلم کو اسپیشل سپرسپلیمنٹری امتحان دینے کی اجازت دی تھی، حالانکہ متعلقہ قانون، قواعد یا ریگولیشنز میں اس نوعیت کے کسی امتحان کی اجازت موجود نہیں۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ہائی کورٹس ہمدردی، مساوات یا ذاتی احساسات کی بنیاد پر احکامات جاری کرنے کی مجاز نہیں اور عدالتی ساکھ کا دارومدار جذباتی فیصلوں پر نہیں بلکہ قانون کی پاسداری پر ہوتا ہے۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ ججز کا فرض ہے کہ وہ کسی خوف یا امتیاز کے بغیر قانون کے مطابق انصاف کریں۔ پاکستان افراد کے تابع نہیں بلکہ آئین کے تحت چلنے والی ریاست ہے اور ججز نجی افراد نہیں بلکہ غیر جانبدار منصف ہوتے ہیں۔ عدالت کے مطابق ہمدردی کو قانونی ذمہ داری پر ترجیح دینا عدالتی منصب سے انحراف کے مترادف ہے۔

وفاقی آئینی عدالت نے قرار دیا کہ ذاتی نیک نیتی یا بے لگام اختیار آئینی نظام کا حصہ نہیں۔ آرٹیکل 187 کے تحت ہمدردی کی بنیاد پر اختیار صرف سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کو حاصل ہے، جبکہ ہائی کورٹس آرٹیکل 199 کے تحت محدود دائرہ اختیار رکھتی ہیں اور وہی اختیارات استعمال کر سکتی ہیں جو آئین یا قانون میں واضح طور پر دیے گئے ہوں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *