“ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالے رعایت کے مستحق نہیں” آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور

“ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالے رعایت کے مستحق نہیں” آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت جاری کی ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہ برتی جائے اور انہیں گرفتار کرکے حوالات میں رکھا جائے۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے صوبے میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سخت ہدایات جاری کی ہیں اور ان  خلاف ورزی کرنے والوں کے حوالے سے کہا ہے کہ انہیں گرفتار کیا جائے اور قانون توڑنے والے افراد کو شخصی ضمانت پر رہا نہ کیا جائے، بلکہ وہ صرف عدالت سے ضمانت ملنے کی صورت میں ہی باہر آسکیں گے۔

دوسری جانب پنجاب کے مختلف اضلاع میں اس وقت ٹریفک قواعد کی خلاف ورزی پر 1,390 افراد گرفتار ہیں۔ واضح رہے کہ دو روز قبل وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی ٹریفک پولیس کو ایک ماہ کی مہلت دیتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ اگر ٹریفک نظام میں بہتری نہ آئی تو محکمے کا متبادل لانا پڑے گا۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 1282 ای چالانوں کا جرمانہ ریکور کر کے سرکاری خزانے میں جمع کروایا گیا۔ ڈاکٹر اطہر وحید نے کہا کہ ٹریفک پولیس کو واضح ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ قانون کی خلاف ورزی چاہے سرکاری گاڑی بھی کرے، اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔

مزید پڑھئیں: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سخت اقدامات کا اعلان

انہوں نے کہا کہ ’جب ہم خود پر قوانین کا اطلاق نہیں کریں گے تو عام شہری پر کارروائی کیسے کر سکتے ہیں۔‘
سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کا کہنا تھا کہ سرکاری محکموں کے افسران کو ان کے محکمے کی ای چالان ڈیفالٹر گاڑیوں کے جرمانوں کی ادائیگی کے حوالے سے خط بھی لکھے جا چکے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *