فیلڈ مارشل سید عاصم منیرسےکیمبرین پیٹرول مقابلے کے شرکا کی ملاقات

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرسےکیمبرین پیٹرول مقابلے کے شرکا کی ملاقات

کیمبرین پیٹرول مقابلے کے شرکا نے آج راولپنڈی کے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں چیف آف آرمی اسٹاف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات شرکا کی شاندار کارکردگی کی تعریف اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے منعقد کی گئی۔

ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل نے شرکا کو دنیا کے سب سے مشکل فوجی برداشت اور قیادت کے مقابلوں میں بہترین کارکردگی دکھانے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے شرکا کی جسمانی برداشت، جنگی مہارت، ٹیم ورک اور ان کی بہترین کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ یہ پاکستان آرمی کی اعلیٰ روایات کے عین مطابق ہے۔ فیلڈ مارشل نے اس موقع پر ٹیم کی محنت، لگن اور سخت تربیت کی بھی تعریف کی اور کہا کہ ان کی کامیابی نے نہ صرف فوج بلکہ قوم کے لیے بھی فخر کا باعث بنایا ہے۔

یہ خبربھی پڑھیں :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ترک وزیر توانائی کی ملاقات

چیف آف آرمی اسٹاف نے مزید کہا کہ ایسے مقابلوں میں حصہ لینے والے جوان نہ صرف اپنی ذاتی صلاحیتوں کو بڑھاتے ہیں بلکہ پاکستان آرمی کی پیشہ ورانہ مہارت، نظم و ضبط اور عزم کو بھی عالمی سطح پر اجاگر کرتے ہیں۔ انہوں نے شرکا کو مشورہ دیا کہ وہ اسی جذبے کے ساتھ آگے بڑھیں اور ہر چیلنج کو عزم اور حوصلے کے ساتھ قبول کریں۔

شرکا نے فیلڈ مارشل کا شکریہ ادا کیا اور اپنے عزم کا اظہار کیا کہ وہ پاکستان آرمی کے بنیادی اقدار جیسے ڈسپلن، بے لوث خدمت اور پیشہ ورانہ مہارت کو برقرار رکھتے ہوئے مستقبل میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ اس ملاقات نے نہ صرف شرکا کے حوصلے بلند کیے بلکہ یہ ثابت کیا کہ پاکستان آرمی اپنی ٹیموں کی محنت اور لگن کو ہر سطح پر سراہتی ہے۔

یہ ملاقات کیمبرین پیٹرول مقابلے کے شرکا کے لیے ایک یادگار لمحہ ثابت ہوئی اور اس نے نوجوان فوجیوں میں حوصلہ اور جذبے کو مزید فروغ دیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *