انڈونیشیا کے صدر پیر کو پاکستان پہنچیں گے،تجارت و دفاع سمیت اہم معاہدوں کاامکان

انڈونیشیا کے صدر پیر کو پاکستان پہنچیں گے،تجارت و دفاع سمیت اہم معاہدوں کاامکان

سفارتی ذرائع کے مطابق انڈونیشیا کے صدر کل پیر کو دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے ، یہ دورہ وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی دعوت پر کیا جارہا ہے،وزیر اعظم نے اپنےانڈونیشیا کے سرکاری دورے کے دوران صدر کو دعوت دی تھی۔

انڈونیشین صدر کی جانب سے اس دعوت کی باقاعدہ منظوری کے بعد اب دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی روابط ایک نئے مرحلے میں داخل ہونے والے ہیں۔
دورے کا بنیادی مقصد پاکستان اور انڈونیشیا کے مابین تعلقات کو مزید مضبوط اور وسیع کرنا ہے، دونوں ملک پہلے ہی سیاسی، معاشی، دفاعی، ثقافتی اور عوامی سطح پر مختلف تعاون کے شعبوں میں مصروف عمل ہیں دورے سے ان شعبوں میں مزید پیش رفت متوقع ہے۔

انڈونیشین صدر کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی آئے گا جو مختلف وزارتوں اور متعلقہ شعبہ جات کے حکام سے ملاقاتیں کرے گا تاکہ دوطرفہ تعاون کے نئے مواقع تلاش کیے جا سکیں دورے کے دوران انڈونیشیا کے صدر کی وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ون آن ون ملاقات طے ہے جس میں علاقائی صورتحال، اقتصادی تعاون اور اسٹریٹجک شراکت داری پر جامع گفتگو کی جائےگی۔

یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم شہباز شریف سے انڈونیشیا کے وزیر دفاع کی ملاقات، دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق

اس کے علاوہ صدرِ پاکستان آصف علی زرداری سے ملاقات بھی متوقع ہے جس میں باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
یہ بھی توقع ہے کہ مہمان صدر عسکری قیادت سے بھی ملاقات کریں اور دفاعی تعاون اور مشترکہ تربیتی پروگراموں پر تبادلہ خیال کیا جائے گااس اہم دورے کے دوران پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان آزادانہ تجارت کے معاہدے کو حتمی شکل دینے پر پیش رفت متوقع ہے۔

ملاقاتوں میں تجارت، سرمایہ کاری، دفاعی پیداوار اور اقتصادی شراکت داری کو وسعت دینے کے لیے مختلف تجاویز پر بھی بات کی جائے گی۔
یہ دورہ دونوں ممالک کے لیے نہ صرف معاشی اعتبار سے اہم ہے بلکہ اس سے علاقائی تعاون اور سفارتی اعتماد میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *