اداروںکیخلاف زبان استعمال کرنا پاکستان دشمنی ہے ،پاکستان نہیں تو ہم نہیں،خواجہ آصف

اداروںکیخلاف زبان استعمال کرنا پاکستان دشمنی ہے ،پاکستان نہیں تو ہم نہیں،خواجہ آصف

وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے پاکستان تحریکِ انصاف کی قیادت بالخصوص بیرونِ ملک موجود شخصیات پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ملکی افواج اور شہداء کے بارے میں نہایت نامناسب زبان استعمال کر رہے ہیں اور ان کی عظیم قربانیوں کو مسلسل نظرانداز کیا جا رہا ہے۔

سیالکوٹ میں گفتگواو ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے اس رویے کو انتہائی افسوس ناک قرار دیا اور کہا کہ اس طرزِ گفتگو نے سیاسی شائستگی کی بنیادی اقدار کو مجروح کیا ہےخواجہ آصف نے کہا کہ عام انتخابات کے بعد پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور ترجمانوں نے جو زبان اور اسلوب اختیار کیا ہے وہ کسی بھی ذمہ دار سیاسی جماعت کے شایانِ شان نہیں۔

یہ بھی پڑھیں :خواجہ آصف کے پی ٹی آئی سے متعلق نئے انکشافات، سیاسی ماحول میں گرما گرمی، نئی بحث چھڑ گئی

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پی ٹی آئی سے وابستہ کئی افراد کھلے عام گالیاں دیتے ہیں، جب کہ پارٹی کی موجودہ صفِ اول کی قیادت خواہ وہ پارلیمنٹ میں موجود ہو، بیرونِ ملک بیٹھے ہوں یا جیل کے باہر سب کا طرزِ گفتگو ایک ہی طرح کے عدم برداشت اور غیر مہذب انداز کا عکاس ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردی اور بیرونی خطرات کے سامنے جس ہمت اور قربانی کے ساتھ کھڑی رہی ہیں اس کی مثال خطے میں کم ملتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا نعرہ ہمیشہ یہ رہا ہے کہ ’’پاکستان نہیں تو ہم نہیں‘‘ یہ وہ الفاظ ہیں جو آج بھی محاذِ جنگ پر ہمارے شہیدوں اور غازیوں کے عزم کی تصویر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :پی ٹی آئی کا مقصد مذاکرات نہیں، صرف ایک شخص کو ریلیف دلانا ہے، خواجہ آصف

اس کے مقابلے میں کچھ لوگ ’’خان نہیں تو پاکستان نہیں‘‘ جیسے نعرے لگا کر قوم کی عظیم قربانیوں کی توہین کر رہے ہیں خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کے قیام کے لیے لاکھوں لوگوں نے خون کے دریا عبور کیے، بے شمار خاندان بے گھر ہوئے، عصمتیں لٹیں اور والدین نے اپنی اولادیں قربان کیں۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اگر کوئی ان قربانیوں کی حقیقت جاننا چاہتا ہے تو سیالکوٹ آئے، جہاں جموں و کشمیر سے ہجرت کرنے والوں کی تاریخ آج بھی زندہ ہے

editor

Related Articles