ٹی20 کپتان سلمان علی آغا کا اپنی ٹیم سے متعلق بڑا دعویٰ

ٹی20 کپتان سلمان علی آغا کا اپنی ٹیم سے متعلق بڑا دعویٰ

قومی ٹی20  ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ آئندہ ورلڈکپ کے لیے قومی اسکواڈ میں ’کسی بڑی تبدیلی کا امکان نہیں‘ کیونکہ ٹیم وہ کمبینیشن حاصل کر چکی ہے جس کی طویل عرصے سے تلاش تھی۔

پی سی بی پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ ٹیم مینجمنٹ نے گزشتہ 6 ماہ میں جن کھلاڑیوں کو آزمایا ہے، انہیں ہی آگے مسلسل مواقع دیے جائیں گے تاکہ وہ بھرپور اعتماد کے ساتھ عالمی ایونٹ میں عمدہ کارکردگی دکھا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں:سلمان علی آغا نے راہول ڈریوڈ کا 26 سال پرانا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا

سلمان علی آغا نے بتایا کہ وہ اس وقت آرام کر رہے ہیں کیونکہ ’سال میں سب سے زیادہ 58–57 میچز کھیلنے‘ کے باعث جسمانی و ذہنی تھکاوٹ بڑھ چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنوری سے اپریل تک ’بہت زیادہ کرکٹ‘ شیڈول ہے، اس لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے آپ کو تازہ دم رکھیں۔ انہوں نے تصدیق کی کہ لیگ کرکٹ نہ کھیلنے کا فیصلہ انھوں نے خود کیا ہے جبکہ ڈومیسٹک ون ڈے کپ میں شرکت کریں گے تاکہ فٹنس اور فارم برقرار رہے۔

اپنی گفتگو میں قومی کپتان نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ ہمیشہ دباؤ کے ساتھ ہوتی ہے لیکن ٹیم ’صحیح راستے پر گامزن‘ ہے اور انہیں یقین ہے کہ پاکستان جلد ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں ’نمبر ون ٹیم‘ بن سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیم مینجمنٹ نے گزشتہ 6 ماہ میں کھلاڑیوں کے ’رولز واضح‘ کر دیے ہیں اور ورلڈکپ سے قبل ہونے والے 6 میچز میں انہی کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہیے تاکہ موجودہ کمبینیشن‘ برقرار رہے۔

سلمان علی آغا نے اپنے قریبی دوست اور سابق کپتان بابر اعظم کے بارے میں بھی کھل کر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ بابر اعظم ہمیشہ ٹیم کے لیے بھرپور جذبے سے کھیلتے ہیں اور ’7 ، 8 سالوں میں بہترین پرفارمنس‘ دے چکے ہیں۔ اگرچہ گزشتہ 2 سے 3 سال میں ان کی کارکردگی وہ نہیں رہی جو شائقین چاہتے تھے، لیکن بابر اعظم میدان کے اندر اور باہر ایک ایسے کھلاڑی ہیں جو چاہے کوئی بھی جونیئر ہو یا سینیئر، سب کی بات سنتے ہیں ‘۔

مزید پڑھیں:ایشیا کپ 2025 کا فائنل: تاریخی ٹاکرا، سلمان علی آغا کن کھلاڑیوں کے ساتھ بھارت کے خلاف میدان میں اتریں گے؟

انہوں نے بتایا کہ بابر اعظم کے ساتھ ان کا تعلق ہمیشہ ’دوستی‘ پر مبنی رہا ہے اور کبھی کپتانی کو درمیان میں نہیں آنے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب ان کی اپنی فارم خراب تھی تو بابر اعظم نے انہیں سمجھایا اور اعتماد دیا۔ سلمان علی آغا کے مطابق ایشیا کپ کے بعد، جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز سے قبل، بابر اعظم نے انہیں کہا تھا کہ ’فارم آتی جاتی رہتی ہے‘ اور اچھا کھلاڑی ہمیشہ کم بیک کرتا ہے۔

سلمان علی آغا قومی ٹیم کے لیے ایک مثبت اشارہ قرار دے رہے ہیں، کیونکہ آنے والے ورلڈکپ سے پہلے اسکواڈ کا مستحکم رہنا ٹیم کی کارکردگی کے لیے نہایت اہم سمجھا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *