پشاور ہائیکورٹ میں خیبر پختونخوا میں ’بیڈ گورننس‘ کے خلاف درخواست دائر

پشاور ہائیکورٹ میں خیبر پختونخوا میں ’بیڈ گورننس‘ کے خلاف درخواست دائر

خیبر پختونخوا میں ’بیڈ گورننس‘ کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی، درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت نے عوام کو بنیادی سہولتوں سے محروم کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کے پی میں گورنر راج کے حوالے سے گورنر خیبر پختونخوا کا اہم بیان سامنے آگیا

منگل کو خیبرپختونخوا میں گڈ گورننس کے فقدان پرحمدان ایڈووکیٹ  نے درخواست دائر کیا ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کسی چیز کی کمی نہیں ہے مگرعام عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔

خیبرپختونخوا میں بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ سے حمدان ایڈوکیٹ نے پشاور ہائیکورٹ میں گڈ گورنس کے فقدان پر خیبرپختونخوا حکومت کے خلاف درخواست دائر کردی ہے۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ خیبرپختونخوا میں عوام ٹرانسپورٹ ،تعلیم، خوراک، صحت، رہائش سمیت دیگر بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔  حمدان ایڈوکیٹ نے درخواست میں مزید لکھا کہ گڈ گورننس کے فقدان کے باعث معیشت اور معاشی سرگرمیاں شدید متاثر ہیں، فنڈز کا بروقت اور صحیح استعمال نہ کرنے سے خیبرپختونخوا کئی ترقی یافتہ منصوبوں سے محروم ہے۔

پشاور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مزید لکھا گیا ہے کہ صوبے میں شفافیت لانے اور گڈ گورننس کو بہتر بنانے سمیت کرپشن کی روک تھام کے لیے منصوبہ بندی کی جائے۔

 درخواست گزار حمدان ایڈوکیٹ نے اپنی درخواست میں تجویز دی کہ کاروبار کے فروغ اور بے روزگاری کے خاتمے کے لیے منصوبہ بندی کی جائے۔ ترقی یافتہ ممالک کے طرز پر گڈ گورننس کا ماڈل اپنایا جائے اور بہترین ریفارمز لاکرصوبے کی عوام کے لیے آسانیاں پیدا کی جائیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *